Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:59 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کیلئے جنوبی افریقہ خطرہ بن سکتی ہے :سچن

 

نئی دہلی، 17فروری (یو این آئی) عظیم ترین بلے باز سچن تیندولکر نے ہندوستان کو آگاہ کیا ہے کہ اس کا عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والا اگلا مقابلہ بہت سخت ہوگا اور حریف ٹیم اس کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے ۔سچن نے کہا کہ ہندوستان کو ایک مضبوط افتتاحی شراکت کی سخت ضرورت ہوگی اور اسے اس بار عالمی کپ جیتنے کی مضبوط دعویدار جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لئے ایک یا دو رن لیتے وقت بہت محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے سامنے ایک رن لینا ہندوستانی بلے بازوں کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ ایک انگریزی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقی کھلاڑی مضبوط پوزیشن میں ہے اور پاکستان کے مقابلے میں کہیں تیز ہیں ۔ ان کی فیلڈنگ اور گیند کو تھرو کرنے کی صلاحیت سبھی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے ۔ سچن نے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین کو نہایت خطرناک گیند باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی میں مسلسل سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی گیند بازی کا مقابلہ کرنا ہندوستانی بلے بازوں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔روہت شرماسے اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ روہت کو اس میچ میں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا وہ پچھلے میچ میں پاکستان کے خلاف صرف 15 رن بنا سکے تھے اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی سے بھی بہترین کارکردگی کی امید رہے گی تاہم سچن نے زور دے کر کہا کہ وہ روہت پر کسی طرح کا دباؤ ڈالنے کے لئے یہ بات نہیں کہہ رہے ہیں۔تیندولکر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم مشترک میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں اور عالمی کپ پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ سبھی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ یہ عالمی کپ کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں ہوسکتا اور اسے جیتنے کے لئے پوری ٹیم کا تعاون ضروری ہے ۔ہندوستان کا عالمی کپ میں اگلا مقابلہ 22فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف میلبورن کے میدان پر ہوگا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment