Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ورلڈ کپ میں ٹاپ رینکنگ معنی نہیں رکھتی: بیلی

 

ہندوستان کی نمبرون رینکنگ لے اڑا سمندری طوفان ''ہدہد''

آئی سی سی کی تازہ ون ڈ ے رینکنگ میں ہندوستان کی طرف سے کوہلی اور جڈیجہ ٹاپ پر قابض

ابو ظہبی13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیا کہ اگلے سال فروری۔ مارچ میں اپنی سر زمین پر ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران ان کی نمبر ون رینکنگ کوئی معنی نہیں رکھے گی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ایک روزہ میچ میں ایک رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3.0سے جیت لی۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو پچھاڑکر آسٹریلیا پھر ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔بیلی نے کہا کہ آپ ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں اور ایک ٹیم کا ہدف دوسرے کا خاتمہ ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر سے نمبر ون کی درجہ بندی پانا اچھا ہے لیکن عالمی کپ میں اس کے کوئی معنی نہیں ہوں گے۔بیلی نے کہا کہ ہماری توانائی، جدوجہد اور مشکل حالات میں اچھی کارکردگی کو دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ اس وقت تک پاکستان میچ میں بنا ہوا تھا۔ورلڈ کپ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دیکھنے کو ملی گی۔
سمندری طوفان’’ہدہد‘‘کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف وشاکھاپٹنم میں ہونے والے تیسراون ڈے میچ منسوخ ہونے سے ہندوستان کا آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا جاری رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک پر قابض ہو گیا ہے۔آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستان پر 3-0کی جیت سے آسٹریلیا ریلائنس آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم درجہ بندی میں نمبر ون پر قابض ہو گیا ہے۔ابو ظہبی میں پاکستان پر ایک رن کی جیت اور ادھر ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے منسوخ ہونے سے آسٹریلیا نمبر ون پر قابض ہوگیا۔ وشاکھاپٹنم میں آج ہونے والے میچ کے منسوخ ہونے کا مطلب ہے کہ ہندوستان دھرم شالہ اور کولکاتہ میں 17اور 20اکتوبر کو ہونے والے باقی دو میچوں میں جیت درج کرنے کے باوجود آسٹریلیا سے آگے نہیں نکل پائے گا۔ایسی حالت میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم آسٹریلیا سے 0.02پوائنٹس پیچھے رہ جائے گی۔ آسٹریلیا اب 114پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔آسٹریلیا کو پھر سے نمبر ایک مقام حاصل کرنے کے لیے پانچ ون ڈے تک انتظار کرنا پڑا۔وہ31اگست کو زمبابوے کے خلاف ہرارے میں تین وکٹ کی شکست کی وجہ سے نیچے کھسک گیا تھا۔ آسٹریلیا نے گزشتہ پانچ میں سے چار ون ڈے جیتے ہیں۔اسے اس درمیان میں صرف جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چھ ستمبر کو ہرارے میں سہ رخی سیریز کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شاہد آفریدی نے بھی اپنی اسپین گیند بازی سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے وہ چھ درجے کی چھلانگ لگار 35ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے جیویر ڈوہرٹی بھی 35ویں نمبر پر ہیں لیکن وہ دو درجہ نیچے کھسکے ہیں۔بلے بازی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جارحانہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر تین اننگز میں 43، 29، اور 56 رن بنانے سے تین درجہ اوپر 40ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ہندوستانی بلے بازوں میں وراٹ کوہلی پہلے کی طرح تیسرے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی چھٹے نمبر پر بنے ہوئے ہیں لیکن شیکھر دھون ایک مقام نیچے کھسک کر آٹھویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔گیند بازی میں روندر جڈیجہ اب بھی ہندوستان کے چوٹی کے گیند باز بنے ہوئے ہیں لیکن ان کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ اب چھٹے مقام پر قابض ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment