Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:29 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ریکارڈ 16کروڑ میں ڈیولس کے ہوئے یوراج


دہلی نے میتھیوز کو 7.5کروڑ اور ظہیر کو 4کروڑ میں خریدا،چنئی نے عرفان پر لگائی ڈیڑھ کروڑ کی بولی
بنگلور، 16 فروری (یو این آئی) عالمی کپ کے لیے ہندستانی ٹیم سے باہر چل رہے یوراج سنگھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل کے آٹھویں ورژن کے لئے پیر کو کھلاڑیوں کی نیلامی کے عمل میں دہلی ڈئیر ڈیولس کی ٹیم نے ریکارڈ 16 کروڑ روپے میں خریدلیا۔یوراج کو گزشتہ اڈیشن میں روائل چیلنجر بنگلور نے چودہ کروڑ روپے میں خریدا اور اس بار وہ سولہ کروڑ کی قیمت کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔یوراج کی خدمات کیلئے راجستھان رائلز، کنگ الیون پنجاب اور دہلی کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی رہی، لیکن سات کروڑ کی بولی پہنچنے تک راجستھان اورپنجاب مقابلے سے ہٹ گئے جبکہ دہلی اور بنگلور کے درمیان مقابلہ جاری رہا جس میں دہلی نے سولہ کروڑ روپے لگاکر بازی مارلی۔دہلی نے یوراج سنگھ کے علاوہ ایجیلو میتھیوز کو ساڑھے سات کروڑ اور ظہیر خان کو چار کروڑ روپے میں خریدا۔عرفان پٹھان کو چنئی سپرکنگ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی قیمت میں خریدا۔ حیرت کی بات یہی رہی کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے چتیشور پجارا کو کسی فرنچائزی ٹیم نے نہیں خریدا۔نیلامی کے اس عمل میں یوراج سنگھ، ہاسم آملہ، دنیش کارتک اور کیون پٹرسن کی بیس پرائس دو کروڑ روپے رکھی گئی تھی جبکہ سری لنکا کے میتھیوز اور تلک رتنے دلشان ہندوستان کے عرفان پٹھان ، آسٹریلیا کے مائکل ہسی اور کیمرون وائٹ ، ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئل اور انگلینڈ کے مورگن کی بیس پرائس ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔دہلی نے (27اعشاریہ پانچ کروڑ ) روپے خرچ کرکے لیگ اسپنر امت مشرا(ساڑھے تین کروڑروپے )کی خدمات بھی حاصل کیں۔ گزشتہ کئی ورژن میں پھسڈی دہلی ڈئیر ڈیولس نے یوراج کے علاوہ سری لنکا کے اسٹار آل راؤنڈر اینجلومیتھیوز کو 7.5کروڑ روپے میں خریدا۔ وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو 10.5 کروڑ روپے میں اورویسٹ انڈیز کے ٹوئنٹی ۔20کپتان ڈیرن سیمی کو 2.8 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خریدا۔ حیدرآباد سنرائزرس نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو دو کروڑ میں جبکہ ٹیم کے کپتان ایون مورگن کو ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا۔
نیلامی کے پہلے راؤنڈ میں مختلف ٹیموں کیلئے خریدے گئے کھلاڑی اور ان کی نیلامی کی رقم کی فہرست:
یوراج سنگھ۔ دہلی ڈئیر ڈیولس۔ 16 کروڑ،دنیش کارتک ۔رائل چیلنجرس بنگلور۔10.5 کروڑ،انجیلو میتھیوز۔ دہلی ۔ 7.5 کروڑ،ٹرینٹ بولٹ۔ حیدرآباد سنرائزرس۔3.8 کروڑ،امت مشرا ۔دہلی ۔ 3.5 کروڑ،آرون فنچ ۔ممبئی انڈینس۔ 3.2 کروڑ،مرلی وجے ۔ کنگز الیون پنجاب 3۔ کروڑ،ڈیرن سیمی ۔رائل چیلنجرز ۔2.8 کروڑ،ڈیوڈ وائز۔ رائل چیلنجرز ۔2.8 کروڑ،شریس ائیر ۔دہلی ۔ 2.6 کروڑ،پروین کمار ۔حیدرآباد ۔2.2 کروڑ،کیون پیٹرسن۔ حیدرآباد ۔2 کروڑ،گروندر سندھو۔ دہلی ۔ 1.7 کروڑ،ایون مورگن ۔حیدرآباد ۔1.5 کروڑ،مائیکل ہسی۔ چنئی سپرکنگس۔ 1.5 کروڑ،کرس مورس ۔راجستھان رائلس۔ 1.4 کروڑ،جے دیو انادکٹ۔ دہلی ۔ 1.1 کروڑ،سین ایبوٹ۔ رائل چیلنجرز ۔ 1کروڑ،روی بوپارا۔ حیدرآباد ۔1کروڑ،آدم ملنے ۔رائل چیلنجرز ۔70 لاکھ،کین ولیمسن۔ حیدرآباد ۔60 لاکھ ،پرگیان اوجھا ۔ممبئی ۔50 لاکھ ،بریڈ ھاگ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس۔ 50 لاکھ ،سرفراز خان ۔رائل چیلنجرز ۔50 لاکھ،جیمس نشام۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس۔ 50 لاکھ،راہل شرما۔ چنئی سپرکنگس۔ 30 لاکھ ،لکشمی شکلا۔ حیدرآباد ۔30 لاکھ،ایس بدری ناتھ ۔رائل چیلنجرز ۔30 لاکھ،مشیل میکلنگن ۔ممبئی ۔30 لاکھک،کائل ایبوٹ۔ چنئی سپرکنگس۔ 30 لاکھ،نکھل نائیک۔ کنگز الیون پنجاب۔ 30 لاکھ،سی ایم گوتم۔ دہلی ۔ 20 لاکھ،ھنوما بھاری۔ حیدرآباد ۔10 لاکھ۔

...


Advertisment

Advertisment