Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:07 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میزبانوں نے مہمانوں کی خوب کی خاطر تواضع،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کیا دھماکہ دار آغاز


کنگارؤں نے دی انگریزوں کو 111رن سے شکست،فن کی ہیٹ ٹرک رائیگاں،فنچ اورمارش کی عمدہ کارکردگی،کیویوں نے لنکائی چیتے کو دبوچا،کوری انڈرسن کا بہترین مظاہرہ
ملبورن؍کرائسٹ چرچ،14 فروری (یو این آئی)آرون فنچ (135)کی بہترین سنچری اور تیز گیندباز مشیل مارش (33 رن پر پانچ وکٹ)کی کیریر بیسٹ گیندبازی کی بدولت عالمی کپ میزبان آسٹریلیانے روایتی حریف انگلینڈ کو گروپ اے میچ میں 111 رن سے شکست دے کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے ہیں۔ آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں نوے ہزارگھریلو شائقین کی حوصلہ افزائی میں نو وکٹ پر 342 کا رن کا ہمالیائی اسکورکیا ۔ اس کے جواب میں انگلش ٹیم 41 اعشاریہ پانچ اوور میں 231 رن پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے میچ کے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں سلامی بلے باز آرون فنچ نے 135 رن بنائے وہیں مشیل مارش نے اپنے کیریر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رن پرپانچ وکٹ حاصل کئے ۔حالانکہ اس سے قبل انگلینڈ کے اسٹیون فن نے آسٹریلیا کی اننگ کے آخری اوور کی تین گیندو ں پر تین وکٹ حاصل کرکے عالمی کپ میں ہیٹرک کرنے والے انگلینڈکے پہلے گیندباز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمس ٹیلرنے ناٹ آؤٹ 98 رن کی شانداراننگ کھیلی، سلامی بلے باز ایان بیل نے 36 اور کرس ووکس نے 37 رن بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی جیت کے لئے 343 رن کے تعاقب میں انگلینڈ کے چھ سرفہرست بلے باز 92 رن کے مجموعی اسکورپرپویلین لوٹ چکے تھے ۔اسکے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی جدوجہدکرتے نظر آئے ۔ٹیلرنے نوے گیندوں میں گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 98 رن بناکر ہار کے فرق کو کچھ کم کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش کے علاوہ مشیل اسٹارک اور مشیل جانسن کو دو ۔دو وکٹ حاصل ہوئے ۔
دوسری جانب ورلڈ کپ 2015کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آج نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 98رنوں سے ہرا دیا۔میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور کوری اینڈریسن کے 57، برینڈن میکلم کے 65، کین ولیم سن کے 57 اور مارٹن گپٹل کے 49رنز کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر 331 رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔سری لنکائی بلے بازاس نشانے کو پار کرنے میں ناکام رہے اوران کی پوری ٹیم 233 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ایچ ڈی آر ایل تھریمننے 65 رن بنا کرٹاپ اسکورر رہے جبکہ اے ڈی میتھیوز نے 46 اور کمار سنگا کارا نے 39 رن اسکور کیے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم نے پہلے ہی میچ میں 332رن کا ہدف دے کر سری لنکائی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔مہمان سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی کہ سلامی بلے بازجوڑی برینڈم میکلم اور مارٹن گپٹل نے 111رنز کی پارٹنر شپ کر کے سری لنکائی کپتان کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔دونوں بلے بازوں کے سامنے سری لنکن ٹائیگرز بالکل بے بس نظر آئے ۔111کے اسکور پر کپتان برینڈم میکلم 49 گیندوں پر 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔برینڈم میکلم کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔سلامی بلے بازوں کی جوڑی توٹتے ہی لنکائی بالروں کے اوسان بحال ہوئے اور اُنہوں نے جلد ہی 136کے اسکور پر دوسرے کھلاڑی مارٹن کپٹل کو بھی پویلین بھیج دیا، وہ لکمل کا شکار بنے ۔مارٹن کپٹل نے 62 گیندوں پر 49رنز اسکور کیے ۔کے ایم ولیمسن 57 رنز بنا کر کارونا رتنے کی گیند پرمینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔کیوی کھلاڑی روس ٹیلر صرف 14 رن ہی بناسکے اور ایک 193 رنز پر اسٹیمپ آؤٹ ہوگئے ۔گرانٹ ایلیٹ 29 رنز بنا کر لکمل کا شکار بنے ۔اینڈریسن نے شاندار اننگ کھیلی اور 46 گیندوں پر 75 رنزبنا کر کلاسیکرا کی گیند کا نشانہ بنے انہوں نے اننگزمیں 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے جبکہ رونچی 19 گیندون پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 331رنز بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے مینداس کامیاب بالر رہے جنہوں نے دو اوور میں 5 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ 17فروری کواسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈونیڈن میں کھیلے گی۔

...


Advertisment

Advertisment