Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:05 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انگریزوں کے سامنے کنگاروں کامشکل چیلینج


میلبورن13فروری(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں کل یہاں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کی راہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ یہ روایتی حریف ٹیم کے خلاف حال میں اس کا ریکارڈ خراب رہا ہے۔پہلے ورلڈ کپ خطاب کی تلاش میں مصروف انگلینڈ کی ٹیم کو حال میں سہ رخی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں فائنل میں 112رن کی شکست بھی شامل ہے۔انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو ایم سی سی پر تقریبا 90000ممکنہ ناظرین کی موجودی میں آسٹریلیا میں گزشتہ 15میچوں میں صرف دو جیت کے ریکارڈ کو بہتر کرنا ہوگا،ٹیم کو اب تک تین بار عالمی کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پچھلی ہار اسے آسٹریلیا میں ہی 1992میں ملی تھی۔اس کے علاوہ انگلینڈ کو مشکل پول اے میں جگہ ملی ہے جس میں 1996کا فاتح سری لنکا اور مسلسل بہتر کارکردگی کر رہی شریک میزبان نیوزی لینڈ شامل ہے۔آسٹریلیا نے 23سال پہلے جب ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی تو اسے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم اس سے ترغیب لینے کی کوشش کرے گی۔آسٹریلوی ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں کپتان مائیکل کلارک کے بغیر اترے گی جو ہیمسٹرنگ کے آپریشن کے بعد مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس میں شریک میزبان کی نظریں انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ 6 ہفتے تک چلنے والے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کرنے پر ٹکی ہے۔پانچویں عالمی کپ خطاب کی تلاش میں لگی آسٹریلیائی ٹیم صحیح وقت پر ٹاپ پر پہنچی ہے اور گزشتہ 12ون ڈے میچوں میں اسے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا نے گزشتہ سال نومبر میں گھریلو سیریز میں دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ کو 4-1سے ہرایا تھا اور پھر ورلڈ کپ سے قبل ہوئی سہ رخی سیریز میں ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف آسان جیت درج کی۔دوسری طرف انگلینڈ کے کپتان مورگن اپنی بلے بازی کو لے کر بھی فکر مند ہیں،وہ پچھلی چار اننگز میں سے تین میں کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ہیں اور انہیں پریکٹس کا کافی موقع نہیں ملا ہے۔مورگن نے کہا کہ میں کافی فکر مند نہیں ہوں،میں نے کچھ میچوں میں کم رنز بنائے لیکن میں ہفتہ کو اگر 10سے 20گیند کھیل پایا تو اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 4 یا5 میچ پہلے میں نے سنچری بنائی ہے اس لئے مجھے اچھی کارکردگی کے لئے کافی پیچھے تک دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

...


Advertisment

Advertisment