Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اس ورلڈ کپ میں بڑاا سکور کرنا چاہتا ہوں:یونس خان


ایڈیلیڈ13فروری(آئی این ایس انڈیا)میں اس عالمی کپ میں بڑا اسکور کرنا چاہتا ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ اس بار عالمی کپ میں میری کارکردگی متاثر کن رہے۔یہ کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے بازیونس خان کا جو چوتھی مرتبہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ماضی میں یونس نے جو تین ورلڈ کپ کھیلے ہیں ان میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور وہ 16میچوں میں 306رنز ہی بنا سکے جن میں صرف دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔تاہم اس مرتبہ وہ ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ جب یہ ورلڈ کپ ختم ہو توا سکور بورڈ پر ان کے رنز ہی نظر آئیں۔یونس کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی جب میں مشکل صورتحال سے دوچار رہا ہوں اللہ نے میری مدد کی ہے۔پاکستان اور ہندوستان کے میچ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے پاس یکساں موقع ہے کہ وہ جیت کر ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز پراعتماد انداز سے کرے۔چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی ہیں تو مجھے بھی امید ہے کہ اس مرتبہ ہم پہلی بار ورلڈ کپ میں ہندوستان کو ہرا سکتے ہیں۔دونوں ٹیمیں متوازن دکھائی دیتی ہیں اور دونوں میں نوجوان کھلاڑی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ایسے بڑے میچوں میں ان نوجوان کرکٹرز پر ویسا دباؤ نہیں ہوتا جو سینئر کھلاڑیوں پر ہوتا ہے۔پاکستانی ٹیم آج تک ورلڈ کپ مقابلوں میں ہندوستان کو شکست نہیں دے سکی اور یونس یہ روایت توڑنے کے بارے میں بھی پرامید ہیں۔یونس نے کہا کہ چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی ہیں تو مجھے بھی امید ہے کہ اس مرتبہ ہم پہلی بار ورلڈ کپ میں ہندوستان کو ہرا سکتے ہیں۔یونس نے کہا کہ بڑے میچ میں اگر سینئر کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھائیں تو انھیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ یونس خان سنہ 2000ء سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ ان چند بلے بازوں میں سے ہیں جنھوں نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔سنہ 2009کا ورلڈ ٹی 20پاکستان نے انہیں کی قیادت میں جیتا تھا جس کے اختتام پر یونس خان نے ٹی 20کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں کسی دشواری کے بغیر ٹیم میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھے ہوئے ہیں لیکن ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی کارکردگی اتارچڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment