Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:51 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گواسکر۔چیپل نے پاکستان کے خلاف میچ میں ہندوستان پر لگایا داؤ


سڈنی12فروری(آئی این ایس انڈیا) کرکٹ کے سابق قدآور کھلاڑیوں سنیل گواسکر اور ایان چیپل نے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان کو جیت کا دعویدار بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ مقابلوں کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے اور ہندوستان کے آسٹریلیا کے حالات دوستانہ ڈھلنے کی وجہ سے میچ دفاعی فاتح ٹیم کے حق میں جا سکتا ہے۔ہندوستان نے اب تک تمام عالمی کپ میچوں میں( 1992،1996، 1999، 2003اور 2011)پاکستان کو شکست د ی ہے۔دونوں سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کی ان بدقسمتی کو توڑنے کا امکان نہیں ہے، اگرچہ دونوں ہی ٹیمیں مضبوط ٹیموں کے طور پر میچ میں اتریں گی۔گواسکر نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں عالمی کپ سے پہلے اچھے تال میں نہیں نظر آئی ہیں۔پاکستان بھی جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ انہیں حال میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست جھیلنی پڑی، معاملہ برابری کا ہو سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان معمولی برتری کے ساتھ جیت کے دعویدار کے طور پر اترے گا۔آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی چیپل نے گواسکر کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیت کے دعویدار کے طور پر اترے گا کیونکہ وہ گزشتہ دو ماہ سے آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے وہاں کے حالات میں پاکستانیوں سے بہتر ڈھل چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں میچ ونر کھلاڑیوں کی کمی ہے۔چیپل نے کہا کہ انہوں نے 1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن اس وقت ٹیم میں عمران خان، جاوید میاں داد، وسیم اکرم، انضمام الحق کے طور پر کئی میچ ونر کھلاڑی تھے،ٹیم میں اب اس طرح کے میچ ونر کھلاڑی نہیں ہیں،جنید خان کا نہ ہونا بھی ٹیم کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔



...


Advertisment

Advertisment