Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:39 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کودی شکست

 
سڈنی12فروری(آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز نے عالمی کپ کے پریکٹس میچ میں آج یہاں اسکاٹ لینڈ کو تین رنز سے شکست دی جبکہ آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف چار وکٹ کی آسان جیت درج کی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 313رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم جیت کی طرف بڑھ رہی تھی اور اسے آخری اوور میں صرف8 رن درکار تھے لیکن کیمار روچ کے اس اوور میں صرف چار رنز بنے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اسکاٹ لینڈ نے آخر میں سات گیند پر چار وکٹ گنوائے جس سے ٹیم نو وکٹ پر 310رن ہی بنا سکی۔سلامی بلے باز کائل کویٹجر نے 96رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے فریڈی کولیمن، رچی بیرگٹن اور میتھیو کراس نے بالترتیب 34، 66اور 39رن کی بہترین اننگ کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رام دین نے 88جبکہ لیڈل سمس نے 55رنز کی اننگز کھیلی۔اسکاٹ لینڈ کی طرف سے ایلاسڈییر ایونز نے 63رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔دوسری طرف آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور جان مونی اور میکس سورینسن کے تین تین وکٹوں کی مدد سے مخالف ٹیم کو 49ویں اوور میں 189رنز پر ڈھیر کر دیا۔سومے سرکار نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 45رن بنائے۔آئرلینڈ نے اس کے جواب میں اینڈریو بالبرنی کے ناٹ آؤٹ 63اور انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کے سابق بلے باز ایڈ جویس کے 47رنز کی مدد سے 47ویں اوور میں 6 وکٹ پر 190رن بنا کر جیت درج کی۔آئرلینڈ گزشتہ دونوں عالمی کپ میں الٹ پھیر کر چکا ہے۔ٹیم نے 2007میں زمبابوے کے ساتھ ٹائی کھیلنے کے بعد پاکستان کو ہرایا تھا جبکہ 2011ورلڈ کپ میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی۔

...


Advertisment

Advertisment