Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:01 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

وارم اپ میچ میں پاکستان نے دی انگریزوں کو شکست

 

مصباح اورعمراکمل کی ذمہ دارانہ اننگز،زمبابوے نے سری لنکا کو ہراکر کیا بڑا الٹ پھیر،کیویوں نے جنوبی افریقہ کو دبوچا

سڈنی؍کرائسٹ چرچ11فروری (آئی این ایس انڈیا)کرکٹ کے 15ویں عالمی کپ کے آغاز سے قبل پاکستان نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 251رنز کا ہدف دیا جو اس نے 49ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستانی اننگز کی خاص بات کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کی عمدہ بلے بازی رہی۔مصباح الحق 91رنزکی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے 3چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 65رنز کی اننگز کھیلی۔ان دونوں کے درمیان 133رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ ا سٹورٹ براڈ نے عمر اکمل کو آؤٹ کر کے کیا۔اس سے قبل پاکستان کیلئے احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز شروع کی تو دوسرے ہی اوور میں براڈ نے ناصر جمشید کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔احمد شہزاد بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ ہوگئے۔یونس خان اور حارث سہیل نے 33رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جورڈن نے یونس کو آؤٹ کر کے کیا جنھوں نے 19رنز بنائے۔یونس کی طرح حارث سہیل بھی ایک مرتبہ پھر اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں نہ بدل سکے اور 33رنز بنا کر ٹریڈویل کی گیند پر بیلنس کو کیچ دے بیٹھے۔ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نیگیری بیلنس اور جوائے روٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنائے۔بیلنس نے 57رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روٹ 85رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ان دونوں کے علاوہ ایلکس ہیلز اور جورڈن نے بھی 31، 31رنز کی اننگز کھیلیں۔پاکستان کیلئے یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ سہیل خان نے دو اور شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور احسان عادل نے ایک ایک وکٹ لی۔یہ ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کا دوسرا وارم اپ میچ تھا اور دونوں ہی اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی تھیں۔پاکستان نے اپنے میچ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کرکٹ سے پہلے پریکٹس میچ میں آج جنوبی افریقہ کو شکست دی جبکہ زمبابوے نے الٹ پھیر کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔نیوزی لینڈ نے اپنا شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 134رنز سے شکست دی۔برینڈن میک کولم نے 59اور کین ولیمسن نے 66رن بنائے۔نیوزی لینڈ نے 50اوور میں آٹھ وکٹ پر 331رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب میں 197رنز پر آؤٹ ہو گئی۔دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم کے اعتماد کو شدید جھٹکا لگا جب زمبابوے نے اسے شکست دی۔زمبابوے نے 45.2اوور میں تین وکٹ پر 281رن بنا کر اسے شکست دی۔ہیملٹن مساکاجا نے 119گیندوں میں ناٹ آؤٹ 117رنز بنائے۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ہیمسٹرنگ چوٹ سے ابھرکر واپسی کی اور سب سے زیادہ 64رنز بنائے۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 50اوور میں آٹھ وکٹ پر 304رن بنائے۔آرون فنچ نے 61رنز بنائے۔متحدہ عرب امارات کیلئے کرشناچندرن اور ناصر عزیز نے تین تین وکٹ لئے۔کلارک کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کیلئے 21فروری تک کا وقت دیاگیاہے۔وہ ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلا پریکٹس میچ نہیں کھیلنے والے تھے لیکن آج کی کارکردگی سے اب فیصلہ تبدیل کیا جاسکتاہے ۔سری لنکا کی ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 279رن بنائے جس میں دمتھ کروارتنے نے 58رن بنائے جبکہ جیون مینڈس نے 51رن بنائے۔زمبابوے نے کپتان مساکاجا کی عمدہ اننگز کے دم پر غیر متوقع جیت درج کی۔مساکازااور برینڈن ٹیلر(63)نے 119رن کی اٹوٹ شراکت کی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment