Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

خراب فارم کے باوجود ہندوستان کو ہلکے میں نہیں لے سکتے:چیپل

 

ممبئی11فروری(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے سابق کوچ گریگ چیپل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں خراب فارم کے باوجود دفاعی چمپئن ہندوستان کو ہلکے میں نہیں لیاجا سکتا اور وہ عالمی کپ کے مضبوط دعویداروں میں ہوگا۔چیپل نے کرکٹ آسٹریلیا کو دئے انٹرویو میں کہا کہ آپ ہندوستان کو کبھی ہلکے میں نہیں لے سکتے،آسٹریلیا میں ان کا انجام اتنا اچھا نہیں رہا ہے لیکن عالمی کپ میں وہ الگ ہی ٹیم ہوگی۔ہندوستان کو آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں 2.0سے شکست دی۔اس کے بعد سہ رخی ون ڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔اسے آسٹریلیا میں پہلی جیت کل افغانستان کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں ملی۔ویسٹ انڈیز میں 2007ورلڈ کپ میں ہندوستان کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد کوچ کے عہدے سے استعفی دینے والے چیپل نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کا سب سے مضبوط دعویدار مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا سب سے اہم دعویدار ہے،وہ ورلڈ کپ جیت سکتا ہے،اس کی تیاری سب سے اچھی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل ٹیلنٹ منیجر چیپل برسبین میں نیشنل کرکٹ سینٹر میں ملازم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ اہم دعویدار ہیں۔چیپل نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی تیاری اچھی ہے اور ٹیم کافی ڈسپلن ہے۔نیوزی لینڈ کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا اور اپنی سرزمین پر کھیلنے کا اس کو فائدہ بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو بھی کمتر نہیں آنک سکتے کیونکہ ان کے پاس اچھے فاسٹ بالر ہیں۔چیپل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سیمی فائنل میں اچھی ٹیمیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو اچھا کھیلنا ہوگا اور قسمت بھی ضروری ہے،سیمی فائنل میں چار اچھی ٹیمیں ہوں گی اور اس سے آگے دو بہترین ٹیمیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ کا کھیل پر کافی اثر پڑا ہے۔کچھ کھلاڑیوں کے لئے میدان اتنے بڑے نہیں ہیں جو گیند کو جم کر پیٹتے ہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment