Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

افغانستان کو ہراکر ٹیم انڈیا نے چکھاجیت کامزہ

 

ایڈیلیڈ10فروری(آئی این ایس ا نڈیا)روہت شرما کے 150رنز کی مدد سے ہندوستان نے ورلڈ کپ سے پہلے دوسرے اور آخری پریکٹس میچ میں آج افغانستان کو 153رنز سے شکست دے کر لمبے عرصے بعد جیت کا ذائقہ چکھا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت کی سنچری اور اجنکیا رہانے کی 88رنز کی اننگز کی مدد سے ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 364رن بنائے۔سریش رینا نے 71گیندوں میں 75رن بنائے۔شرما اور رینا نے تیسرے وکٹ کے لئے 158رن کی شراکت داری کی۔ہندوستان نے سلامی بلے باز شیکھر دھون(4)اور وراٹ کوہلی(5)کے وکٹ چوتھے ہی اوور میں گنوا دئے تھے۔جیت کیلئے بہت بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی افغانستان کی ٹیم 50اوور میں آٹھ وکٹ پر 211رن ہی بنا سکی۔ہندوستانی گیند بازوں نے آج بہتر مظاہرہ کیا۔موہت شرما اور روندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ لئے جبکہ محمدسمیع کو وکٹ نہیں مل سکا۔آج کا دن روہت کے نام رہا جس نے زبردست بلے بازی کی اور تیسرے وکٹ کیلئے سریش رینا کے ساتھ 158رن جوڑے۔اس کے بعد انہوں نے رہانے کے ساتھ 71رن کی شراکت کی۔روہت کو آف اسپنر محمد نبی نے آؤٹ کیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز دھون نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں نصف سنچری بنائی تھی لیکن کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے۔رینا کے رن آؤٹ ہونے کے بعد رہانے کریز پر آئے اور آخر تک رہے۔انہوں نے صرف 61گیندوں میں ناٹ آؤٹ 88رنز بنا کر ہندوستان کو 350رنز تک پہنچایا۔کپتان مہندر سنگھ دھونی پھر فلاپ رہے جنہوں نے صرف دس رن بنائے۔وہ 20گیندوں میں ایک بھی چوکا نہیں لگا سکے۔افغانستان کیلئے صرف میرواعظ اشرف ایسے بالر تھے جنہوں نے پانچ سے کم کے اوسط سے رن دئے لیکن انہیں وکٹ نہیں مل سکا۔انہوں نے6 اوور میں 29رن دئے۔افغانستان کا آغاز سست رہا۔ سلامی بلے باز عثمان غنی اور سابق کپتان نوروز منگل نے دوسرے وکٹ کیلئے 63رن جوڑے لیکن ضروری رن ریٹ بڑھتا جا رہا تھا۔اصغرا سٹانکج(20)اور وکٹ کیپر بلے باز افسر ججائی ناٹ آؤٹ( 24)نے بھی اہم کردار ادا کیا لیکن مقصد تک پہنچنا ناممکن تھا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment