Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:04 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کوالیفائیر میں نیپال سے کھیلے گا ہندستان

 

کوالالمپور ،10 فروری (یو این آئی) روس میں سال 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ہندستانی فٹ بال ٹیم اپنا پہلا کوالیفائنگ میچ نیپال کے خلاف کھیلے گي ۔ ہندستان فیفا درجہ بندی میں اپنی بدترین درجہ بندی 171 ویں نمبر پر ہے جبکہ نیپال 186 ویں نمبر پر ہے ۔ ہندستان اور نیپال کی درجہ بندی میں 15 مقام کا فاصلہ ہے ۔دنیا کی سب سے نچلی درجہ بندی کی ٹیم بھوٹان آئندہ ماہ کوالیفائنگ میچوں میں سری لنکا کا سامنا کرے گی۔ایشیائی فٹ بال فیڈریشن نے منگل کو پہلے راؤنڈ کے ڈرا نکالے ۔اگرچہ فیڈریشن کو اب تک اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ انہیں روس میں ہونے والے عالمی کپ میں ایشیا کو کتنے مقام دیے گئے ہیں۔ ڈرا میں یمن کے خلاف پاکستان کو رکھا گیا ہے جبکہ ایسٹ تیمور کا مقابلہ منگولیا کے خلاف ہو گا۔دو مرحلے میں یہ میچ 12 اور 17 مارچ کو ہوں گے جس میں تائیوان برونائی کے خلاف جبکہ کمبوڈیا مکاو کے خلاف کھیلنے اترے گا۔دنیا کی سب سے نچلی 209 ویں رینک کی ٹیم بھوٹان بھی سیزن 2013 کے بعد پہلی بار بین الاقوامی میچ کے لیے اترے گی۔بھوٹان نے آخری بار کٹھمنڈو میں ستمبر 2013 میں جنوب ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے 2۔5 سے ہار ہوئی تھی۔دنیا کی 198 ویں رینک کی ٹیم برونائی سال 2002 کے بعد پہلی بار عالمی کپ کوالیفائنگ میں حصہ لے رہی ہے ۔آخری بار ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میں ہی وہ اپنے تمام چھ میچ ہار گئی تھی۔ فیفا نے جاری بیان میں کھا کہ بھوٹان اور برونائی کی موجودگی سے یہ پہلی بار ہوگا جب بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن کے تمام 209 رکن عالمی کپ کوالیفائنگ میں حصہ لیں گے ۔روس میں ہونے والے اگلے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے جو 31 ٹیمیں فائنل تک پہنچیں گی اس میں ایشیا کی ٹیمیں پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع کر رہی ہیں جبکہ کونکا کاف ، شمالی اور وسطی امریکہ اور کیریبین یونین کے لیے کوالیفائنگ 23 مارچ سے شروع ہوں گے ۔غور طلب ہے کہ فیڈریشن کے پاس برازیل میں 2014 ورلڈ کپ میں ایشیا کی چار ٹیموں ایران،جاپان،جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے حصہ لیا تھا،اردن کے پاس ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع تھا لیکن انٹر کانٹی نینٹل پلے آف میں اسے اروگوے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بار بھی ایشیا کی ٹیموں سے اتنے ہی مقامات کی امید کی جا رہی ہے ۔ایشیا کی 46 ٹیموں کے لیے کم سے کم چار کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے جن میں سے طے ہوگا کہ ایشیا کی کون سی ٹیمیں عالمی کپ میں کھیلیں گی۔پہلے راؤنڈ کی چھ فاتح کو دوسرے راؤنڈ میں 34 دیگر ٹیموں کے ساتھ رکھا جائے گا۔اس کے بعد گروپ فاتح اور چار رنراپ ٹیموں کو 12 ٹیموں کے تیسرے راؤنڈ میں جانے کا موقع ملے گا اور فیڈریشن کے نئے کوالیفائنگ فارمیٹ کے تحت انہیں 2019 ایشین کپ فائنلس میں بھی جگہ ملے گی۔ان 12 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور دو فائنلسٹ کو روس جانے کا موقع ملے گا۔تیسرے مقام کی دو ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی اور فاتح ٹیم انٹرکانٹی نینٹل مقابلے میں اتریں گی۔جو 24 ٹیمیں تیسرے راؤنڈ میں نہیں پہنچ پائیں گی وہ 24 ٹیموں کے ایشیا کپ کے نئے فارمیٹ میں باقی جگہوں کے لیے کھیلیں گی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment