Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 04:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پاکستان سے کافی بہتر ہے ہندوستانی ٹیم:عرفان پٹھان

 

نئی دہلی10فروری(آئی این ایس ا نڈیا)ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ گزشتہ چمپئن ہندوستانی ٹیم دیرینہ حریف سے کافی مضبوط ہے اور 15فروری کو اس کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ ضرور جیتے گی۔پٹھان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کا مظاہرہ اچھا ہوگا کیونکہ ٹیم پاکستان سے بہت مضبوط ہے ۔ورلڈ کپ ہندوستان ہی جیتے گا اورمیری دعائیں بھی ان کے ساتھ ہے۔ورلڈ کپ 2007کی ٹیم کا حصہ رہے پٹھان نے کہا کہ دباؤ کا بخوبی سامنا کرنا ہی کامیابی کی کلید ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کافی دباؤ ہوتا ہے کیونکہ سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں اور ہر کوئی اس کے بارے میں ہی بات کرتا ہے۔یہ چار سال بعد ہوتا ہے لہذا دباؤ چار گنا بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں ویسٹ انڈیز میں شامل تھا تو ہمیں لگا کہ ہماری تیاری اچھی ہے لیکن ہم ویسا مظاہرہ نہیں کر سکے جیسا کرنا چاہیئے تھا،دباؤ ہمیشہ رہے گا لیکن اس کا بخوبی سامنا کرنا ضروری ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان کی خطابی جیت کا حصہ رہے پٹھان نے پاکستان کے خلاف یادگار میچوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور اس میں بھی دباؤ تھا،ورلڈ کپ میں دباؤ دگنا ہو جاتا ہے،مجھے یاد ہے کہ جنوبی افریقہ میں ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان میچ ٹائی رہا تھا،ہم نے دباؤ نہیں لینے کی کوشش کی۔دھونی اس وقت نئے کپتان تھے اور سب کچھ نیا تھا۔
عرفان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ہم نے بمشکل پانچ منٹ کی میٹنگ کی تھی،ہم کوئی دباؤ لئے بغیر صرف کھیل کا مزہ لینے کی کوشش کر رہے تھے لیکن فائنل میں دباؤ بن ہی جاتا ہے،فائنل میں مقابلہ برابری کا تھا جب تک مصباح نے وہ اسٹروک نہیں کھیلا،میں نے اس میچ میں تین وکٹ لئے تھے۔سچن تندولکر کے دور کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ہو یا نہیں لیکن جب جب ہندوستانی ٹیم میدان پر اترے گی، ان کی کمی کھلے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم کرکٹ کھیلیں گے سچن کی کمی کھلے گی۔وہ 1992کے بعد سے سارے ورلڈ کپ کھیلے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں،ان کے بارے میں کہنے کیلئے میں بہت چھوٹا ہوں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment