Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:07 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے حریفوں کو روندا

 

گیندبازوں کی شاندار بالنگ کی بدولت انگریزوں نے ویسٹ انڈیز کو دی 9وکٹوں سے شکست،دلشان کی سنچری کے باوجود سری لنکا کی 5وکٹوں سے ہوئی ہار
سڈنی؍کرائسٹ چرچ، 9 ؍فروری(آئی این ایس انڈیا )تیز گیند باز کرس ووکس کی خطر ناک گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو کم رن پر ڈھیر کرنے والی انگلینڈ نے عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں آج یہاں تقریبا 27اوور باقی رہتے ہوئے 9 وکٹ کی بڑی جیت درج کرلی ۔ٹاس جیتنے کے علاوہ کچھ بھی ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں رہا۔وکس(19رن پر 5 وکٹ)نے اس کے پہلے بلے بازی کے فیصلہ کو غلط ثابت کردیا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 29.3اوور میں 122رن پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ نے 22.5اوور میں ایک وکٹ پر125رن بنا کر آسان جیت درج کرلی ۔نئے کپتان اور کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں عالمی کپ کھیلنے کیلئے پہنچی دو بار کی چمپئن ویسٹ انڈیز کے بلے باز تیز اور اچھال بھری پچ سے تال میل نہیں بٹھا پائے۔اس کے صرف 4 بلے باز ہی دوہرے ہندسہ میں پہنچ سکے جن میں لینڈ ل سیمنس نے سب سے زیادہ 45رن بنایا ۔ان کے علاوہ ڈیون اسمتھ12،ڈیرین سیمی 12اور ملرین سیمو لس10ہی دہرے ہندسہ کو چھو سکے ۔انگلینڈ کی طرف سے وکس کے علاوہ اسٹیون فن نے 34رن دے کر 2 وکٹ لئے جبکہ کرس جا رڈ ن، جیمس ٹریڈویل اور روی بوپارا نے 1-1 وکٹ لیا۔ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی یہ صو رت حال تب رہی جبکہ انگلینڈ نے اپنے دونوں اہم گیندباز وں جیمس اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ سے گیند بازی نہیں کرائی۔چھوٹے ہدف کے سامنے انگلینڈ نے معین علی کا وکٹ گنوایا جنہوں نے 43گیندوں پر9 چوکوں کی مدد سے 46رنوں کی طو فانی اننگ کھیلی ۔ایان بیل 35اور جیمس ٹیلر 25رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے واحد وکٹ کیما ر روچ نے لیا۔انگلینڈ اب 11؍فروری کو اسی میدان پر پاکستان سے جبکہ ویسٹ انڈیز اس کے 1 دن بعد اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گا ۔
دوسری جانب سری لنکا کے سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان نے اپنا شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے سنچری بنائی لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم کو بارش سے متاثر عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں آج یہاں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ڈک ورتھ لو ئس کے تحت 5 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔دلشان نے 83گیندوں پر 15چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 100رن بنایا ۔ان کے علاوہ کپتان انجیلو میتھیوز نے 58، دیمتھ کرونارتنے نے 46اور کمار سنگاکارا نے 31رنو ں کا تعاون دیا ۔سری لنکا نے جب 44.4اوور میں 7 وکٹ پر 279رن بنایا تھا تبھی بارش آ گئی۔سری لنکا اس کے بعد اپنی اننگز آگے نہیں بڑھا پایا اور بارش رکنے پر جنوبی افریقہ کے سامنے ڈک ورتھ لوئس قانو ن کے تحت 30اوور وں میں 224رنوں کا ہدف رکھا گیا۔درمیان میں بارش کے رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے اسے 25اووروں میں 188رن کر دیا گیا۔جنوبی افریقہ نے 24.3اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرلیا ۔کیو ن ٹن ڈی کاک(66)اور ہاشم آملہ(46)کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 116رن جوڑے۔دلشان کی سنچری کے علاوہ سری لنکا کے لئے اچھی خبر یہ رہی کہ اس کے تیز گیند باز لستھ ملنگا نے گزشتہ سال ستمبر کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلا ہے ۔انہوں نے 4.3اوور میں 33رن دے کر 1 وکٹ لیا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہیراتھ(22رن پر 3 وکٹ) ٹیم کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کائل ایبٹ سب سے زیادہ کامیاب گیندباز رہے۔انہوں نے 37رن دے کر 3 وکٹ لیا جبکہ وائنے پا ر نیل نے 44رن دے کر2 وکٹ حاصل کیا ۔ایبٹ نے دلشان کے علاوہ میتھیوز اور آل راؤنڈر تشا را پریرا(4)کو آؤ ٹ کیا ۔میتھیوز نے اپنی 49گیندوں کی اننگ میں 7 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کے سامنے 30اووروں میں 224رنوں کا ہدف تھا۔ڈی کاک نے چوٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی ۔انہوں نے اپنی 55گیندوں کی اننگ میں 6 چوکے اور2 چھکے لگائے۔آملہ نے اپنا شاندار فارم جاری رکھا ۔ان دونوں نے پہلے 15اوور وں میں 116رن جوڑ دیا تھا ۔اس کے بعدپھر بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اووروں کی تعداد اور ہدف دونوں کم ہو گئے۔ہیراتھ نے دوبا رہ کھیل شروع ہونے کے فورا بعد اپنے 1اوور میں پہلے ڈی کاک اور پھر آملہ کو آؤٹ کیا۔جے پی ڈومنی نے 17اور فاف ڈو پلیسس نے 19رن بنائے۔بعد میں رلی روسو(نا ٹ آؤٹ 16)اور فلینڈر(ناٹ آؤ ٹ 13)نے جنوبی افریقہ کو ہدف تک پہنچایا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment