Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:26 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کھلاڑیوں کو خو ب پسندآرہا ہے قومی کھیلوں کا ’کھیل گاؤں

 

تروونت پورم ،9 ؍فروری(آئی این ایس انڈیا )قومی کھیلوں کے لیے تیار کیا گیا کھیل گاؤں ملک بھر کے کھلاڑیوں کو خوب پسند آ رہا ہے جس میں کیرالہ کے ثقافتی ورثے کی علامتوں اور کھلاڑیوں کا استقبال کرتے خیرسگالی سفیر سچن تندولکر کے قدآدم بینروں سے گھرے کئی جھونپڑی نما خوبصورت گھر بنے ہوئے ہیں۔شہر سے تقریبا 20کیلو میٹر دور مینام کولم میں واقع کھیل گاؤں میں تقریبا تمام طرح کی سہولیات دستیا ب ہیں۔ان میں بینک، فٹنس سینٹر، فوڈ کورٹ کے علاوہ کافی پارلر، آیورویدک اور تفریحی مراکز ہیں۔اس میں ردی کی ٹوکری کا شاندارانتظام بھی ہے۔کھیل گاؤں کے ہر حصے میں تندولکر کو دیکھا سکتا ہے۔ان کے یہاں قدآدم پوسٹر لگے ہوئے ہیں جن میں انہیں کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فوڈ کورٹ کافی وسیع وعریض علاقہ میں پھیلا ہوا ہے جس میں مقامی پکوانوں کے علاوہ وہاں ملک کے مختلف خطو ں کے پکوان بھی مل رہے ہیں۔گزشتہ کھیلوں تک نا قص سہو لیات والے کھیل گاؤں دیکھنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں، کوچ اور افسران نے کھیل گاؤں کی تعریف کی ہے۔آسام کی ایتھلیٹکس مورامے نے کہا کہ کھلاڑیوں کے اے سی کمرے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں ۔انہوں نے کہا کہ میں واقعی کھیل گاؤں میں بہت خوش ہوں۔مجھے کبھی یہ امید نہیں تھی کہ ہمیں اس طرح کی سہولیات ملیں گی۔یہ میرا دوسرا قومی کھیل ہے ۔میں نے پہلی بار ان کھیلوں میں حصہ لیا تھا جن کی میزبانی میری آبائی ریا ست نے کی تھی۔ وہاں بھی کھیل گاؤں اچھا تھا لیکن یہاں کی سہولیات بہتر ہیں۔مورامے کی طرح بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی کھیل گاؤں کی تعریف کی۔20 ایکڑ سے زیادہ کے رقبہ میں پھیلے کھیل گاؤں کو تیار کرنے میں 60کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے ۔اس میں 5000سے زیادہ کھلاڑیوں اور حکام کے قیا م کا انتظام ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment