Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بارش کی وجہ سے میچ کے منسوخ ہونے پر زمبابوے نے بکھیری چمک

 

نیوزی لینڈ،9 ؍فروری(آئی این ایس انڈیا )مارٹن گپٹل نے طو فانی سنچری بنائی لیکن وہ زمبابوے کے گیند باز تھے جنہوں نے آج یہاں ورلڈ کپ وارم اپ کرکٹ میچ کے بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی بلے بازی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور اپنی اچھی تیاریوں کا پختہ ثبوت پیش کیا۔نیوزی لینڈ کے لئے ٹاس جیتنے کے بعد یہی اچھی بات رہی کہ گپٹل100نے سنچری بنائی ۔اس سلامی بلے باز کو چھوڑ کر نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز رن بنانے کے لیے جوجھتے رہے اور جب بارش کی رکاوٹ کی وجہ سے کھیل روکا گیا تو اس کی ٹیم 30.1اووروں میں 7 وکٹ پر 157رن بنا کر جدوجہد کر رہی تھی۔زمبابوے کے گیند بازوں کا اس کارکردگی کی وجہ سے حوصلہ بڑھا ہوگا لیکن اس کے بلے بازوں کو خود کو آزمانے کا موقع نہیں ملا۔جب بارش نہیں رکی تو امپائروں نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔گپٹل نے اپنی 86گیندوں کی اننگ میں 13چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ان کے علاوہ صرف راس ٹیلر (11)ہی دوہرے ہندسہ میں پہنچے۔ زمبابوے کے تیز گیند بازوں کپتان ایلٹن چگمبورا (21رن دے کر2 وکٹ)اور ٹنسے پنیانگرا(28رن دے کر 2 وکٹ )نے بادل چھائے اور صبح کی نمی کا پورا فائدہ اٹھا کر نیوزی لینڈ کی بلے بازی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔پنیانگرا نے کپتان برینڈن میک کولم (8)کو پہلے اوور میں اپنی ہی گیند پر کیچ کرایا ۔اس کے بعد انہوں نے اچھے فارم میں چل رہے کین ولیمسن (6)کو بھی کور میں کیچ دینے کے لیے مجبور کیا۔ڈینیل ویٹوری (6)نے بھی ہیملٹن مسکدزا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے دیا جبکہ گپٹل سنچری مکمل کرنے کے فورا بعد پویلین لوٹ گئے ۔سکندر رضا نے انہیں اپنی پہلی ہی گیند پر کیچ دینے کے لئے مجبور کیا۔اس کے بعد بارش آ گئی جس سے آگے کا کھیل نہیں ہو پایا۔نیوزی لینڈ اپنا آخری وارم اپ میچ بدھ کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گا جبکہ زمبابوے کا سامنا سری لنکا سے ہو گا۔

 

...


Advertisment

Advertisment