Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ سے باہر رہ سکتے ہیں ایشانت اور بھووی

 

نئی دہلی،05 فروری (یو این آئی) ہندوستانی گیند بازی کی دھار مانے جا رہے تیز گیند باز ایشانت شرما اور بھوونیشور کمار چوٹ کے سبب 14فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ایشانت اور بھونیشور دونوں ہی فی الحال پوری طرح فٹ نہیں ہیں اور انجری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ دونوں فٹ کھلاڑیوں کو اہم ٹورنامنٹ میں گزشتہ چمپئن ٹیم سے باہر رکھا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ فی الحال ایشانت،بھوونیشور،روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی فٹنس کی خبروں کو لے کر فی الحال کچھ کہنے سے بچ رہا ہے ۔اگرچہ امید یہی ہے کہ روہت اور جڈیجہ ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے پہلے پریکٹس میچ تک ٹھیک ہو جائیں۔ لیکن ایشانت اور بھووي کو لے کر صورتحال صاف نہیں ہے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کے ذرائع کی مانیں تو زخمی کھلاڑیوں کو ان کی فٹنس ثابت کرنے کے لیے ایک مہلت دی گئی ہے ۔لیکن کچھ کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہونے کی امید نہیں ہے جس سے بورڈ ان کے مقام پر نئے کھلاڑیوں کو لینے کا من بنا رہا ہے ۔گزشتہ چمپئن ہندوستان موجودہ وقت میں اچھی حالت میں ویسے بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔آسٹریلیا میں گزشتہ طویل عرصے سے مقیم ٹیم انڈیا کو ٹیسٹ سیریز میں منہ کی کھانی پڑی تو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سہ رخی سیریز میں اسے ایک بھی جیت ہاتھ نہیں لگی۔بلے بازوں کے ساتھ گیند بازوں کا کھیل بھی مایوس کن رہا تھا اور فٹنس مسائل کے سیریز میں بھووي نے دو میچوں میں حصہ لیا اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے جبکہ ایشانت نے صرف ایک میچ ہی کھیلا۔لیکن ہندستانی ٹیم کے پاس ان دو کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی صورت میں موہت شرما اور دھول کلکرني کے طور پر اختیاری کھلاڑی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ ماہر تیز گیند باز کلکرني زخمی بھوونیشور جبکہ موہت ایشانت کی جگہ لے سکتے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو ورلڈ کپ میں تیز گیند بازی اٹیک میں امیش یادو،محمد شمی،موہت اور دھول کلکرنی دکھائی دیں گے ۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14 فروری سے 29 مارچ تک چلنے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم کے لیے غیر ملکی زمین پر بہتر کرنے کا دباؤ بھی ہو گا۔گزشتہ 11 ہفتوں میں ہندستان نے آسٹریلوی زمین پر جیت درج نہیں کی ہے ۔ایسے میں ٹیم مینجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھی بھروسہ دکھا سکتا ہے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment