Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:40 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آٹھ فروری کو طے ہوگا شری نواسن کا مستقبل

 

چنئی میں بی سی سی آئی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں ہوگا فیصلہ
نئی دہلی4فروری(آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ 8فروری کو چنئی میں ہوگی،جس میں سالانہ عام اجلاس کی تاریخ پر فیصلہ کیا جائے گا،اس کے علاوہ اس میں جلاوطن صدر این شری نواسن کی مستقبل کی حکمت عملی پر بھی معلومات ملے گی۔ پتہ چلا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے بیشتر ارکان 7فروری کو چنئی میں ملیں گے جہاں شری نواسن کچھ ارکان کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کر سکتے ہیں۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ 8فروری کو ہوگی،اس لئے چنئی میں 5فروری کو ہونے والی ارکان کی غیر رسمی میٹنگ اب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی میں وہ گروپ بھی شامل ہے جو مکمل طور پر شری نواسن کے خلاف ہے،وہ اگلے دن میٹنگ میں حصہ لینے سے پہلے صرف اپنے پیروکاروں سے ہی بات کرنا پسند کریں گے لیکن ابھی تک انہوں نے اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے نے انہیں انتخابات سے مؤثر طور پر باہر کر دیا ہے۔کورٹ نے 22جنوری کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کاروباری مفاد رکھنے والے کسی بھی شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملے گی۔اس کا مطلب ہے کہ شری نواسن اس وقت تک بی سی سی آئی کے سربراہ کے عہدہ کا انتخاب نہیں لڑ سکتے ہیں جب تک کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات سے خود کو الگ نہیں کر دیتے ہیں۔کورٹ نے اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کو فیصلے کے6 ہفتے کے اندر اپنا سالانہ عام اجلاس بلانے اور انتخابات کروانے کے بھی ہدایات دی تھی۔اصول کے مطابق سالانہ عام اجلاس کی تاریخ کا اعلان کرنے سے پہلے بی سی سی آئی کو میٹنگ سے پہلے اپنے تمام ارکان کو تین ہفتے کا نوٹس دینے کی ضرورت ہے۔اس کا مطلب ہے کہ شری نواسن اور ان کے ساتھیوں کو 12فروری تک سالانہ عام اجلاس کی تاریخ پر فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے حساب سے سالانہ عام اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے تک ہو جانا چاہئے۔عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ شری نواسن کو چنئی سپرکنگس سے مکمل طور پر تعلق ختم کرنا ہوگا،جس کی سابق چیف جسٹس آر ایم لوڑھا کی صدارت والی تین رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کمیٹی کی تشکیل عدالت نے کی تھی۔کمیٹی کو چنئی سپرکنگس اور راجستھان رائلس کو ملنے والی سزا کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے 6ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور ایسے میں شری نواسن کے لئے 6 ہفتے کے اندر فرنچائزی سے تعلق ختم کرکے بی سی سی آئی انتخابات لڑنا عملی طور پر ناممکن ہو جائے گا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment