Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

وزیر اعظم کے بعد آسٹریلیائی کپتان کا عہدہ اہم:لیہمن


میلبورن4فروری(آئی این ایس انڈیا)کپتان مائیکل کلارک کی قومی کرکٹ ٹیم میں گرتی مقبولیت کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے کوچ ڈیرین لیمن نے کہا کہ آسٹریلیائی کپتان ملک میں وزیر اعظم کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدہ ہے اور ہر ایک چاہتا ہے کہ وہ فٹ ہوکر جلد میدان پر واپسی کرے۔لیمن نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کا کپتان ہے۔یہ وزیر اعظم کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدے ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کپتان اچھی کارکردگی کرے۔ا نہوں نے ا یڈیلیڈ ریڈیو اسٹیشن ’فاؤیے‘سے کہا کہ جب اس نے اچھا کھیل دکھایا تو اس نے ا یڈیلیڈ میں سنچری لگائی اور ہم نے ٹیسٹ میچ جیتا،وہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے پریشان تھا اور ہم نے خطرے اٹھایا تھا،یہ تاریخ تھی لیکن ہم نے اچھائی کیلئے ایسا کیا تھا اور سب یہ جانتے ہیں۔لیمن نے کہا کہ ہم اپنے کپتان کو فٹ چاہتے ہیں،یہ ہر چار سال میں ہونے والے سب سے اہم ٹورنامنٹ سے پہلے بہت اچھی بات ہوگی،ہمیں عالمی کپ کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا ہے اور پھر ایشیز میں کھیلنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ان کیلئے پوری طرح تیار رہے کیونکہ اس نے اس ٹیم کی بہت اچھی طرح سے رہنمائی کی ہے۔کلارک ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کے بعد سے ہی باہر ہیں،ان کی غیر موجودگی میں اسٹیون اسمتھ نے ٹیم کی قیادت کی۔کلارک کو ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اور ان کی واپسی کیلئے 21فروری کی تاریخ طے کی گئی ہے،اس دن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش سے لیگ مرحلے کا میچ کھیلنا ہے۔لیمن کو اگرچہ امید ہے کہ کلارک انگلینڈ کے خلاف 14فروری کو ہونے والے پہلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔انہوں نے گریڈ کرکٹ کے ایک میچ میں 51رنز بنا کر اپنی فٹنس پر ساتھ ساتھ ترقی کا بھی اشارہ دیا۔لیمن نے کلارک کی فٹنس کے بارے میں کہا کہ میں اس سے تنگ آ چکا ہوں،مجھے بھی اس کی واپسی کا انتظار ہے،اس نے ہفتے کے آخر میں گریڈ کرکٹ میں حصہ لیا جو کہ اچھی بات ہے،وہ جمعرات کو یہاں کھیلے اور مجھے اسے دیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ میری اس سے بات ہوئی تھی اور گریڈ سطح کا میچ کھیلنے کے بعد وہ اچھا محسوس کر رہا تھا، اس کے وقت سے پہلے فٹ ہونے کی امید ہے،مجھے لگتا ہے کہ اس نے بھی میڈیا میں ایسی بات کہی تھی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment