Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 09:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میری کام فائنل میں، سریتا کی متنازعہ شکست

 

انچیون، 30 ستمبر (یو این آئی) اولمپک کانسی فاتح خاتون مکہ باز ایم سی میری ام نے انچیون ایشیائی کھیلوں کے 11 ویں دن منگل کو یہاں اپنا دم خم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 سے 51 کلو گرام کے فلائی ویٹ زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ ایل سریتا دیوی کو انتہائی متنازعہ مقابلے میں میزبان کوریا کی مکہ باز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سریتا کو 57 سے 60 کلو گرام کے لائٹ ویٹ کلاس میں اور پوجا رانی کو 69 سے 75 کلو گرام کے مڈل ویٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کر نا پڑا اور کانسی کا تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا۔ مرد زمرے میں ستیش کمار نے 91کلوگرام سے زائد کے سپر ہیوی ویٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ کر تمغہ یقینی کر لیا جبکہ شیو تھاپا 56 کلوگرام بینٹم ویٹ کلاس کے وارٹرفائنل میں شکست کھا گئے۔ پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن میری ام نے 48 سے 51 کلو گرام میں ویتنام کی لی تھی بنگ کو 3۔0 سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ ٹایا۔ میری ام کے حق میں تینوں ججوں نے 40۔36 ،40۔36 ،39 ۔ 37 کے فرق سے فیصلہ دیا۔ میری ام کا فائنل میں طلائی تمغہ کے لئے خزاقستان کی شی یلوی ووا زینا کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ سریتا کی کوریا کی مکہ باز پارک جنا کے ہاتھوں 0۔3 کی شکست انتہائی متنازعہ رہی۔ دولت مشترکہ کھیلوں کی چاندی کا تمغہ فاتح سریتا اپنی ہار سے بے حد ناخوش نظر آئی اور انہوں نے میچ کے بعد ججوں سے بات بھی کی۔

اس درمیان ستیش کمار نے 91 کلوگرام سے زائد کے سپر یوی ویٹ کلاس کے وارٹرفائنل میں اردن ے اے حسین کو انتہائی سخت مقابلے میں 2۔1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور ایک تمغہ پکا کر لیا۔ ستیش کے حق میں دو ججوں کے فیصلے گئے جبکہ اردن کے مکہ باز کے حق میں ایک جج نے فیصلہ دیا۔ ستیش نے یہ مقابلہ 28۔29 ،29۔28 ،29۔28 کے فرق سے جیت لیا۔ خاتون زمرے کے 69 سے 75 کلو گرام کے مڈل ویٹ میں پوجا رانی کو چین کی لی ییان سے سیمی فائنل میں 0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دو ججوں نے 39۔37 اور 39۔37 کے فرق سے چین کے مکہ باز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ تیسرے جج نے 38۔38 سے اسکور برابر رکھا۔ شیو تھاپا کو 56 کلوگرام کے بینٹم ویٹ کلاس کے وارٹرفائنل میں فلپائن کے ماریوفھرناڈیز کے ہاتھوں 0۔3 سے شکست کھا نی پڑی۔

...


Advertisment

Advertisment