Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ایشانت، بھونیشور اور موہت کو ٹیم سے الگ خصوصی ٹریننگ دے رہے ہیں دھونی

 

ایڈیلیڈ4فروری(آئی این ایس انڈیا) ٹیم انڈیا کی پیس جوڑی ایشانت شرما اور بھونیشور کی چوٹ سے فکر مند ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی فٹنس کیلئے نئے طریقے اپنا رہے ہیں،وہ تین اہم تیز گیند باز بھونیشور کمار، ایشانت شرما اور موہت شرما کوا یڈیلیڈ سے 200کلو میٹر دور بوٹ کیمپ کروا رہے ہیں۔دھونی تینوں تیز گیند بازوں کو بوٹ کیمپ کے دوران فشنگ، بوٹنگ اور راک کلائنگ بنگ سمیت دیگر جسمانی فٹنس ٹریننگ دلا رہے ہیں۔ماہی چاہتے ہیں کہ پیسر 15فروری کو پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس کیمپ میں صرف یہی تین شامل ہیں،دیگر کھلاڑی ا یڈیلیڈ میں ہیں جہاں ہندوستانی ٹیم کے دو ابتدائی میچ کھیلے جانے ہیں۔معلومات کے مطابق ٹریننگ کے بعد ان کھلاڑیوں کے جمعرات رات تک ایڈیلیڈ واپس آنے کا امکان ہے۔بتا دیں کہ روندر جڈیجہ نے ٹرائی سیریز میں واپسی کر لی تھی لیکن بھونیشور کمار اور ایشانت میدان پر نہیں دکھائی دیئے تھے۔ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے پہلے فاسٹ بولر ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ ہوں،پچھلی ہاروں کو بھلا کر پاکستان کے خلاف اپنا سو فیصد دے سکیں۔بوٹ کیمپ کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ دو اہم گیند باز ایشانت اور بھونیشور کمار چوٹ سے دو چار ہیں۔ان دونوں تیز گیند بازوں اور رویندر جڈیجہ کی فٹنس ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ سے پہلے 7فروری کو ہونا ہے،اگر وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہندوستانی ٹیم کا مسئلہ بڑھ جائے گا۔

...


Advertisment

Advertisment