Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:22 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کی تیاریوں کو لگازبردست جھٹکا

 

دوسرے میچ میں بھی شکست نہ ٹال سکے گرین شرٹس
سیریز پر نیوزی پر قبضہ ،ولیمسن اور ٹیلر نے جمائی سنچری ،گیندبازوں کے بعد بلے باز بھی ناکام

نیپیئر3فروری(آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 119رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔نیپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 370رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔اوپنروں کی جانب سے 111رنز کے عمدہ آغاز کے باوجود پاکستانی ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 44ویں اوور میں 250رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کیلئے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کیلئے 111رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ نیتھن میک کلم نے احمد شہزاد کو کیچ کروا کر کیا۔ انھوں نے 55رنز بنائے۔حفیظ 5 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 86رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد گرانٹ ایلیٹ کا شکار بنے۔یونس خان، شاہد آفریدی اور عمر اکمل اس میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اورا سکور میں کسی قابلِ ذکر مجموعے کا اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر میں حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکے اور صرف 6اور 13رنز بنا سکے۔ٹیلر کی سنچری ایک روزہ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بنائی جانے والی سویں سنچری تھی۔نیوزی لینڈ کیلئے ملنے، گرانٹ ایلیٹ اور نیتھن میک کلم نے دو، دو وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل منگل کی صبح نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369رنز بنا ڈالے۔
پاکستانی بالر اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کیوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔میزبان ٹیم کی جانب سے پہلے گپٹل اور ولیمسن کریز پر جم گئے اور 128رنز کی شراکت قائم کی۔پاکستانی کپتان نے اپنے مستقل بالروں کی ناکامی کے بعد احمد شہزاد کو گیند دی تو انھوں نے گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیم کو وکٹ دلوایا۔گپٹل کے جانے کے بعد بھی ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 80گیندوں پر 13چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔کین ولیمسن نے گپٹل کے ساتھ مل کر سنچری شراکت قائم کی۔محمد عرفان نے 39ویں اوور میں انھیں 112کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔تاہم راس ٹیلر نے دوسرے سرے سے دھواں دھار اننگز جاری رکھی اور 13چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 70گیندوں پر 102رنز بنا ڈالے۔ان کی اس اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اننگز کے آخری دس اوور میں 127رنز بنائے۔بلاول بھٹی سب سے مہنگے پاکستانی بالر رہے جنھوں نے دس اوورز میں 93رنز دئے۔پاکستان کے بالروں میں سے بلاول کے علاوہ احسان عادل نے بھی ساڑھے آٹھ رنز کی فی اوور سے کی اوسط سے رنز دئے۔دو میچوں کی یہ سیریز ورلڈ کپ 2015کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری سیریز ہے جس کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سات وکٹوں سے جیت چکا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment