Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سنیل نارائن بھی مشتبہ گیند بازی ایکشن کی زد میں

 

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے آف اسپنر سنیل نارائن کے خلاف چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 میں پیر کو ڈولفنزکے خلاف ہوئے گروپ اے میچ میں مشتبہ گیندبازی ایکشن کی شکایت کی گئی ہے۔ ڈولفنز کے خلاف گزشتہ شب حیدرآباد میں کھیلے گئے سی ایل ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ کے بعد امپائروں انیل چودھری، شمس الدین اور کمار دھرماسینا نے نرائن کی تیز پھینکی گئی گیند کو مشکوک قرار دیا ہے اور انہیں انتباہ جاری کردیا ہے۔ نرائن اب ان گیندبازوں میں شامل ہوگئے ہیں جو جاری سی ایل ٹی20 میں اب تک شک کی زد میں آ چکے ہیں۔ ان میں پاکستان کی چیمپئن لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ اور ساتھی آف اسپنر عدنان رسول بھی شامل ہیں۔فی الوقت سنیل نرائن کو بالنگ کی اجازت ہے اور وہ بقیہ ٹورنامنٹ میں کھیل سکتے ہیں لیکن اگر دوبارہ کسی امپائر نے ان کی گیندوں پر شک ظاہر کیا تو انہیں فوری طور پر بالنگ سے روک دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اس اہم ترین مرحلے پر نرائن کی بالنگ پر شک کا اظہار کولکتہ کے لیے خاصا نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اگر ان پر پابندی لگی تو یہ موجودہ آئی پی ایل چیمپئن کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
ڈولفنز کے خلاف اس مقابلے میں بھی نرائن نے کولکتہ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے چار اوورز میں 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 11 وکٹوں کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں۔اگر نرائن کے بالنگ ایکشن کو دوبارہ مشکوک قرار دیا گیا تو وہ ہندستانی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ٹورنامنٹ میں اس وقت تک حصہ نہیں لے پائیں گے جب تک کہ ان کا بالنگ ایکشن شفاف نہ قرار دیا جائے۔ البتہ اس ممکنہ پابندی کا اطلاق نہ ہی بین الاقوامی سطح پر ہوگا اور نہ ہی سی ایل ٹی ٹوئنٹی میں پابندی کا شکار ہونے والا کسی بھی بالر کی بین الاقوامی کرکٹ پابندی ہوگی۔دنیا کے نمبر ایک اسپنر سعید اجمل پر حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کے بعد جس رفتار سے آف اسپن گیندبازوں کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی کپ 2015ء کے آغاز تک چند آف اسپنر ہی باقی بچیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment