Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ میں خاص حکمت عملی کے ساتھ اتریں گے دھونی

 

ہندوستانی بالنگ اٹیک میں تسلسل کا فقدان :ہربھجن
دوبئی، 3 فروری (یو این آئی)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے آج یہاں کہا ہے کہ آسٹریلیاکے دورے میں بھلے ہی اچھی کارکردگی نہ کرنے والے مہندر سنگھ دھونی عالمی کپ میں خاص حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔فلیمنگ نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی میچ کا پانسہ پلٹنے کی قابلیت وصلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دھونی موجودہ عالمی کپ میں اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جس طرح انہوں نے چار سال قبل عالمی کپ میں کیا تھا۔فلیمنگ نے کہا کہ دھونی کی صلاحیت پر سوال نہیں اٹھائے جاسکتے ۔دھونی جیتنے کے عادی ہیں اور انہوں نے سال 2011 کے عالمی کپ کے فائنل میں یہ ثابت کیا تھا۔ فلیمنگ نے ساتھ کہا کہ دھونی کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر آکر کھیلنا چاہئے ۔ اگر وہ اوپننگ آرڈر میں کھیلیں تو اپنی ٹیم کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے عالمی کپ کے لئے منتخب ہندوستانی ٹیم کے بالنگ اٹیک پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان بالنگ اٹیک میں تسلسل کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد شمی اور امیش یادو باصلاحت گیندباز ہیں لیکن ان کی لائن اور لینتھ ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی گیندیں وکٹ کی دونوں طرف گرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان گیندبازوں کوآسٹریلیائی تیز گیندباز گلین میک گرہ سے سبق حاصل کرنے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق بلے باز انضمام الحق اور سعید انور کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل تھا، ان کے خیال میں یہ دونوں بلے باز ہیں جو کبھی آؤٹ نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ کسی بھی گیند باز ی اور فیلڈنگ میں شارٹ لگانے کی مہارت رکھتے تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment