Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:38 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ایشین گیمز2014

 

روایتی حریف ہند و پاک کے درمیان ایشیاڈ ہاکی کی خطابی جنگ

انچیون، 30 ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے فارورڈ آ اش دیپ سنگھ کے واحد گول کی بدولت میزبان جنوبی کوریا کو منگل کو 1۔0 سے شکست دیکر 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ایشیائی کھیلوں کے مرد ہاکی مقابلے کے طلائی تمغہ مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔جہاں اس کا طلائی تمغے کے لئے روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ ہوگا جس نے ایک دیگر سیمی فائنل میں ملائشیا کو ہرایا ۔ دوسری طرف انتہائی دلچسپ مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 6۔5 سے شکست دیے۔میچ میں ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ بہت سخت رہا اور دونوں ٹیمیں چاروں کوارٹر میں بغیر کسی گول کے برابری پر رہیں۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤ ٹ میں بھی دونوں ٹیمیں 3۔3 کی برابری پر رہیں۔ لیکن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی دونوں ٹیمیوں کے برابری پر رہنے کے بعد اضافی وقت میں رشید محمود کے آخری گول کی بدولت پاکستان نے 6۔5 سے میچ جیت کر فائنل کے لیے والیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ اب ہندستان سے ہوگا۔

اس سے قبل ہندستان کے لیے اس اہم مقابلہ میں میچ کا واحد فاتح گول آ اش دیپ نے تیسرے کوارٹر میں 44 ویں منٹ میں کیا ۔ہندستان آخری بار 2002 کے بوسان ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں پہنچا تھا۔ ہندستان کو گزشتہ سال سیمی فائنل میں ملائیشیا سے ہار کھانی پڑی تھی جبکہ 2006 میں وہ سیمی فائنل کے لیے والیفائی بھی نہیں کر پایا تھا۔ ہندستان نے آخری بار ایشیائی کھیلوں کا طلائی تمغہ 1998 کے بینکاک ایشیاڈ میں جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر جیتا تھا جبکہ 2002 کے ایشیاڈ کے فائنل میں ہندستان کو کوریا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندستان نے 12 برسوں بعد کوریا سے اس شکست کا بدلہ چکایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ ہندستان کا طلائی تمغہ کے لئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔عالمی درجہ بندی میں نویں مقام کی ٹیم ہندستان اور آٹھویں مقام کی کوریا کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ پہلے دو کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک بھی گول نہیں کر سکیں۔ آخر تیسرے کوارٹر میں ہندستان کو کامیابی ہاتھ لگی اور آ اش دیپ نے 44 ویں منٹ میں میچ فاتح میدانی گول داغ دیا۔

کوریا نے برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہندستانی دفاعی لائن نے اپنا قلعہ بچائے رکھا۔ہندستان نے کوریا ئی ڈیفنس پر مسلسل حملے کرتے ہوئے اسے دباؤ میں رکھا۔ دھرم ویر سنگھ اور وی آر رگھوناتھ نے کوریائی گول پر دو دو شاٹ لیے جبکہ ایس وی سنیل اور رمندیپ سنگھ نے ایک ایک شاٹ مارا۔ لیکن گول کرنے میں کامیابی آ اش دیپ کے ہاتھ لگی۔ ہندستانی کوچ ٹیری والش نے میچ کے بعد ا کہ ی قریبی مقابلہ تھا، ہمارے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں میچ در میچ بہتر کیا ہے اور فائنل میں ہمارے کھلاڑی اس سے بہتر مظاہرہ کریں گے۔ ہم نے اس میچ سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور فائنل میں اترنے سے پہلے ہم اپنی غلطیوں کو دور کر لیں گے ۔ دوسری طرف کورین کوچ ایس شن نے ا کہ ہندستانی ٹیم اس میچ کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے تیار تھی۔ میں انہیں فائنل کیلئے اپنی نیک خواہشات دیتا ہوں۔ ہندستان درجہ بندی میں ہم سے نیچے تھا لیکن گزشتہ دو برسوں میں ہندستان بڑے ٹورنامنٹوں میں آخری راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔ ہندستان کا یہی تجربہ اس کے کام آیا ہے۔ ہندوستانی خاتون ٹیم کل سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے 1۔3 سے ہار گئی تھیں لیکن مرد ٹیم نے اس شکست کا بدلہ چکا لیا۔

...


Advertisment

Advertisment