Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اسمتھ کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں کلارک


سڈنی2فروری(آئی این ایس انڈیا) ہیمسٹرنگ چوٹ کے بعد فٹنس حاصل کرنے کی کوشش میں لگے آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے کپتان مائیکل کلارک نے آج کہا کہ وہ نوجوان ا سٹیون سمتھ کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم کے زیادہ تر ارکان اسمتھ کو ہی ون ڈے میں مستقل کپتان بنائے جانے کے حق میں ہیں۔کلارک نے کہا کہ مجھے اسمتھ کی کپتانی میں کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ا سمتھ کی حالت محسوس کر سکتا ہوں کیونکہ میڈیا جب سابق کپتان رکی پونٹنگ کی کپتانی کے پیچھے پڑا تھا تو مجھے ان کے وارث کے طور پر دیکھا جا رہا تھا،میرے اور اسمتھ کے درمیان کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے،ہم طویل عرصے سے دوست ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ایسی بھی خبریں ہیں کہ آسٹریلوی کرکٹ افسر ورلڈ کپ کے بعد کپتانی میں تبدیلی کی سوچ رہے ہیں اور کلارک کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ افسران پر ہی چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرے اور اسمتھ سے اوپر بھی لوگ ہیں جو اس پر فیصلہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کو جو بہترین 11کھلاڑی لگتے ہیں انہیں منتخب کرنا چاہیے،انہیں لگتا ہے کہ جو بہترین کپتان ہو گا اسے کپتانی سونپنی چاہیے۔کلارک نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کیا کہ ٹیم کے کچھ ارکان ان سے زیادہ اسمتھ کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ قیاس آرائیاں کہاں سے پھیل رہی ہیں،یہ مایوس کن ہے کیونکہ میں گزشتہ سات ہفتے سے ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں۔کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم کے ساتھ میرے رشتے بہت اچھے رہے ہیں،میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے باقاعدہ طور پر بات کرتا ہوں۔کلارک کو ہندوستان کے خلاف دسمبر میں پہلے ٹیسٹ کے بعد چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا،ان کی جگہ اسمتھ نے باقی تین ٹیسٹ اور سہ رخی ون ڈے سیریز میں کپتانی کی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment