Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:20 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کلارک نے نصف سنچری کے ساتھ کی واپسی


کپتان مائیکل کلارک نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کسی طرح کے تناؤ سے انکار کیا
سڈنی31جنوری(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کی عالمی کپ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے چوٹ کے بعد کرکٹ کے میدان پر واپسی کرتے ہوئے ویسٹرن سببرس کی جانب سے سڈنی گریڈ کرکٹ میچ میں نصف سنچری بنائی۔اس کے ساتھ ہی وہ فروری کے وسط میں شروع ہو رہے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہونے کی راہ پر ہیں۔تیسرے نمبر پر اترتے ہوئے کلارک(51)نے کریز پر تقریبا تین گھنٹے رک کر دو چوکے اور ایک چھکا جمایا۔ہیمسٹرنگ کی چوٹ کے بعد کھیل کے میدان میں واپسی کرتے ہوئے کلارک چیٹس ووڈ اوول میدان میں اپنی اننگز سے مطمئن نظر آئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق کلارک نے کہا کہ کھیل کے میدان میں واپسی کرنا یقیناًشاندار ہے۔جیسا آپ نے دیکھا ہو گا، کافی وقت نہ کھیلنے سے دھار کند ہو جاتی ہے اس لئے مڈل آرڈر میں اترنے کے ساتھ واپسی کرنا شاندار ہے۔کلارک 128گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد جوش پوئج ڈین کی گیند پر مڈ آن پر کیچ تھما بیٹھے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ سے پہلے فٹنس کے لئے جدوجہد کر رہے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آج ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی ان بن کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔کرکٹ میچ میں آج کھیل کے میدان پر واپسی کرنے بعد کلارک نے کہا کہ 6 ہفتے سے زیادہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ پر قابو پانے کی وجہ سے ان کے اور ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے درمیان کسی قسم کی دراڑ نہیں ہے۔کلارک نے کہا کہ میرے لئے ایسا یقینی طور پر نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا کچھ لوگوں کے لئے ہو اور میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں یا کرکٹ آسٹریلیا کے ملازمین کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ہیمسٹرنگ کی شدید چوٹ کی وجہ سے کلارک کو دسمبر میں ہندوستان کے خلاف ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ سیریز سے ہٹنا پڑا تھا اور ان کی جگہ ا سٹیو ن سمتھ نے باقی تین میچوں میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment