Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سرینا ۔ شاراپووا فائنل میں آج ہونگی مدمقابل


میلبورن30جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکاکی نامور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے مڈیسن کیز کو پچھاڑ کر اپنی بہن وینس ولیمز کی شکست کا بدلہ لے لیا جبکہ عالمی نمبردوشاراپووانے ایکترینا مکاروا کے خلاف کامیابی سمیٹ کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔عالمی نمبر ایک سرینا اور عالمی نمبر دو ماریا شراپووا ٹائٹل کے حصول میں مدمقابل ہوں گی جبکہ مینز سنگلز میں اینڈی مرے کوفیصلہ کن مرحلے کا ٹکٹ مل گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اوردفاعی چمپئن اسٹین سلاس واورنکا آمنے سامنے ہونگے۔ میلبورن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ہم وطن میڈیسن کیز کر شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ان کی فتح کا اسکور6-7 اور2-6رہا۔فائنل میں ان کا مقابلہ روسی ٹینس کوئن ماریا شیراپووا سے ہوگا۔روسی حسینہ شاراپووا نے دوسرے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن ٹینتھ سیڈڈ ایکترینا مکاروا کا بوریا بسترلپیٹ کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سرینا ولیمز کو فائنل میں کبھی شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا۔ 33سالہ ٹینس اسٹارسرینا ولیمزنے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں کوالیفائی کرکے معمر ترین خاتون کا اعزازحاصل کیا۔سرینا ولیمز 226میچز میں فتوحات سمیٹ چکی ہیں جبکہ شراپووا 126میچز میں کامیابیاں حاصل کیں۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار 23مرتبہ اہم ٹورنامنٹ کے فائنلز میں شرکت کریں گی جبکہ 18ویں بار گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔روسی اسٹارپانچ گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں۔سرینا ولیمز اورماریا شاراپووا 18ویں مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس میں شاراپووا کو 16میں سے صرف دو میں کامیابی نصیب ہوئی۔سرینا اور شاراپووا 2014میں ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آخری بار آمنے سامنے آئیں۔ دریں اثناء مینز سنگلز میں سیمی فائنل میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے چیک ری پبلک کے ٹام برڈیچ کی چھٹی کردی۔ اینڈی مرے نے کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment