Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:26 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پیس ۔مارٹینا کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں

 

ثانیہ مرزا کی جوری آسٹریلین اوپن سے باہر
میلبورن،30 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے لینڈر پیس اور ان کی جوڑیدار سوئٹزرلینڈ کی مارٹنا ھنگس نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا لیکن ثانیہ مرزا اور برازیل کے برونو سوریس کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہو جانا پڑا۔ثانیہ اور سوریس کو تیسری سیڈ جوڑی فرانس کی کرسٹنا ملادینووچ اور کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر نے سخت مْابلے میں 3۔6 6۔2 10۔8 سے شکست دی۔پیس اور ھنگس کی ساتویں سیڈ جوڑی نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے بیس لائین اور نیٹ پر کچھ لاجواب شاٹ کھیل کر سیمی فائنل مقابلے میں اروگوے کے پابلو کیواس اور چینی تائی پے کی سو وءي سیہ کو مسلسل سیٹوں میں 7۔5 6۔4 سے ہرا دیا۔فائنل میں پیس اور ھنگس کا مقابلہ ملادینووچ اور نیسٹر کی جوڑی سے ہوگا۔ ٹاپ سیڈ ثانیہ اور سوریس کی جوڑی نے پہلا سیٹ آسانی سے 6۔3 سے جیت لیا تھا لیکن اگلا سیٹ وہ 2۔6 سے گنوا گئے ۔سپر ٹائی بریکر میں دونوں جوڑیو ں کے درمیان سخت جدوجہد کا مقابلہ ہوا لیکن بازی ملادینووچ اور نیسٹر کے ہاتھوں 10۔8 سے لگی۔یہ مقابلہ ایک گھنٹے 14 منٹ تک چلا۔سال 2009 میں یہاں مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت چکی ثانیہ گزشتہ سال رومانیہ کے ھوریا ٹیکاؤ کے ساتھ فائنل میں پہنچ کر ہار گئی تھیں اور اس بار ان کا سپر سوریس کے ساتھ سیمی فائنل میں تھم گیا۔ثانیہ نے سوریس کے ساتھ گزشتہ سال امریکی اوپن کا مکسڈ ڈبلز خطاب جیتا تھا۔اس سے پہلے پیس نے ہندوستانی مہم کو بلند رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔پیس اور ھنگس کی جوڑی نے اپنا مقابلہ ایک گھنٹے 14 منٹ میں جیتا۔فاتح جوڑی نے میچ میں 33 ونرس لگائے اور آٹھ میں سے تین بریک پوائنٹس کو کامیاب کیا ۔41سالہ پیس اب آسٹریلین اوپن میں اپنے تیسرے مکسڈڈبلز خطاب سے ایک قدم دور رہ گئے ہیں۔انہوں نے یہاں 2003 اور 2010 میں خطاب حاصل کئے تھے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment