Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ورلڈکپ تیاریوں کی قلعی کھل گئی

 

انگلینڈ سے شکست کھاکرانڈیاسیریز باہر،ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے ٹیم انڈیا کے شیر،کوہلی ،رینا اور دھونی بدستور فلاپ،رہانے اور سمیع نے بچائی لاج
پرتھ،30جنوری(آئی این ایس انڈیا) بلے بازوں کی بدستور جاری غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان آج انگلینڈ سے تین وکٹ سے شکست کھاکر سہ رخی ون ڈے کرکٹ سیریز سے باہر ہو گیا اور اب فائنل ایک فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔کرو یا مرو کے مقابلے میں ہندوستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر بری طرح مایوس کیا اور پوری ٹیم 48.1اوور میں 200رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ 73 رنز اجنکیا رہانے نے بنائے جبکہ کوئی اوربلے باز40 کے پارنہیں جاسکا۔ انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے ہندوستانی اننگز کو تہس نہس کردیا جبکہ ایک وقت ہندوستان کا ا سکور ایک وکٹ پر103رنز تھا۔انگلینڈ نے بھی پانچ وکٹ 66رن پر گنوا دئے تھے لیکن جیمز ٹیلر(82) اور جوس بٹلر(67)نے چھٹے وکٹ کیلئے 125رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو جیت کی راہ پر لوٹایا۔انگلینڈ نے 19گیندوں کے باقی رہتے جیت درج کرکے فائنل میں داخلہ لیا۔ٹیلر نے 122گیندوں کی اپنی اننگز میں صرف چار چوکے لگائے جبکہ بٹلر نے 77گیندوں کا سامنا کرکے اننگز میں سات چوکے لگائے۔ہندوستان کیلئے اسٹورٹ بننی نے 33رن دے کر تین وکٹ لئے۔دو ہفتے بعد عالمی کپ کھیلنے جا رہے ہندوستانی گیند بازوں میں اعتماد کی کافی کمی نظر آئی۔ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی شرمناک رہی جو آسٹریلیا کے دورہ پر ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔اگلے ماہ شروع ہو رہے ورلڈ کپ کی ریہرسل مانی جا رہی سیریز میں ہندوستان کی کئی کمزوریوں کی قلعی کھل گئی۔ہندوستان نے چار میں سے تین میچ گوائے جبکہ ایک منسوخ ہو گیا تھا۔اس سے پہلے انگلینڈ کیلئے اسٹیون فن نے 36رنز دے کر تین وکٹ لئے جبکہ کرس ووکس، اسٹورٹ بریڈ اور اسپنر معین علی نے دو دو وکٹ لئے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔خراب فارم میں چل رہے شیکھر دھون38اور رہانے نے ہندوستان کو سست لیکن ٹھوس شروعات دلائی۔دونوں اسٹرائک تبدیل کرتے رہے اور آہستہ آہستہ رنز بننے لگے تھے،پہلے 10اوور میں اگرچہ صرف 34 رنز بنے۔اس کے بعد رہانے نے اچھے ا سٹروکس کھیلنے شروع کئے۔ہندوستان کے 50رنز 14ویں اوور میں بنے۔دھون کھل کر کھیلتے نظر آنے لگے تھے کہ 21ویں اوور میں ووکس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے جوس بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔رہانے نے اپنی آٹھویں ون ڈے نصف سنچری 25ویں اوور میں پوری کی۔انگلینڈ کے گیندبازوں کا فیلڈروں نے بھرپور ساتھ دیا۔تیسرے نمبر پر بلے بازی کیلئے آئے وراٹ کوہلی(8)نے علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور جو روٹ نے لانگ آف میں بھاگتے ہوئے اچھا کیچ لپکا۔علی نے اگلے اوور میں سریش رینا(1)کو آؤٹ کیا۔بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں رینا نے بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ دیا۔امباتی رائیڈو(12)نے رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے 27رن جوڑے لیکن وہ کریز پر آرام دہ نہیں لگے۔وہ 35ویں اوورمیں اس وقت آؤٹ ہوئے جب بلے بازی پاورپلے لینا تھا،بریڈ کی گیند پر انہوں نے وکٹ کے پیچھے کیچ دیا۔رہانے پاورپلے کے پہلے اوور میں وکٹ گنوا بیٹھے،فن کو تھرڈمین پر کھیلنے کی کوشش میں انہوں نے وکٹ کیپر کو کیچ دیا۔پاورپلے کے آخری اوور میں اسٹورٹ بننی(7)بھی آؤٹ ہو گئے جن کا کیچ سلپ میں ایان بیل نے ڈوڑ لگا کر لپکا ۔ان پانچ اوورز میں صرف 23رنز بنے۔کپتان مہندر سنگھ دھونی(17)نے ٹک کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن جیمز اینڈرسن نے 43ویں اوور میں انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔روندر جڈیجہ(5)خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل(1)بھی ناکام رہے۔ محمدسمیع(25)اور موہت شرما(7)نے ٹیم کو 200رنز کے اندر اندر سمٹنے سے بچا لیا۔سمیع 49ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہیں ووکس نے وکٹ کے پیچھے لپکوایا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment