Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ورلڈ کپ سے پہلے حتمی الیون کی تعیین ضروری:دھونی

 

پرتھ29جنوری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا کہ عالمی کپ سے پہلے آخری الیون میں پہنچنے کیلئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دو میچ جیت بھی لیتے ہیں لیکن ورلڈ کپ کیلئے آخری الیون کو لے کر فکر نہیں ہے تو اس سے آپ کی کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے،اگر تمام فٹ ہیں تو آپ کے دماغ میں پہلے الیون کا خاکہ ہونا چاہیے اور حالات کو دیکھتے ہوئے دوسرا الیون بھی پتہ ہونا چاہئے کیونکہ وکٹ الگ الگ ہوں گے۔انگلینڈ کے خلاف واکا پر جمعہ کو ہونے والے میچ سے پہلے انہوں نے کہا کہ آخر میں ہمیں ان 15کھلاڑیوں کو اتارنا ہیں جو فٹ ہیں اور فارم میں ہیں۔سہ رخی ون ڈے سیریز میں ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں بارش کی وجہ سے ڈرا رہے میچ سے دو پوائنٹس ملے،اب اسے فائنل میں پہنچنے کیلئے کل انگلینڈ کو ہر حالت میں ہرانا ہوگا۔دھونی نے کہا کہ ہمارے لئے ہر میچ اہم ہے،ہمیں رن بنانا ہوگا اور وکٹ لینے ہوں گے،پچھلے کچھ میچوں میں ہم ایسا نہیں کر سکے،ہم نے شراکت داری بنائی لیکن ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری 10.12اوورز میں اچھی بلے بازی کرنی ہوگی۔انگلینڈ نے گزشتہ میچ میں ہندوستان پر ایک بونس پوائنٹ کے ساتھ جیت درج کی تھی اور دھونی کا خیال ہے کہ انگلینڈ کو نفسیاتی فائدہ ہوگا لیکن یہ نیا میچ ہے۔دھونی نے کہا کہ انہیں انگلینڈ میں ون ڈے میں بھی نفسیاتی برتری حاصل تھی لیکن ہم نے پریکٹس سیشن کا پورا فائدہ اٹھایا،ایسا نہیں ہے کہ واکا پر گیند 15یا 20کلومیٹر اور تیزی سے آتی ہے،اگر آپ 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کریں گے تو وہ اسی رفتار سے آئے گی لیکن یہاں دوسری آسٹریلوی وکٹوں کے مقابلے میں اچھال زیادہ ہے۔پہلے میچ میں ہندوستان 267رنز بنانے کے بعد بھی ہار گیا لیکن دوسرے میچ میں ٹیم 153رنز پر آؤٹ ہو گئی۔دھونی نے اگرچہ اپنے بلے بازوں کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ برسبین میں ون ڈے وکٹیں کو دیکھیں تو وہ ٹیسٹ وکٹ سے الگ تھی،اس میں اچھال تھی لیکن رفتار نہیں تھی،اس کے علاوہ ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں کیلئے اپنے ا سٹروکس کھیلنا ضروری ہے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی اورشیکھر دھون کی خراب فارم فکر کا سبب رہا ہے لیکن دھونی نے کہا کہ مڈل آرڈر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اوپننگ کا فارم فکر کا سبب نہیں ہے،ہم نے مڈل آرڈر میں بھی کئی وکٹ گوائیں ہیں جس سے ٹیم کو اچھا آغاز نہیں مل سکا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment