Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:37 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پرتھ اسکارچرزنے کیا بگ بیش خطاب پر قبضہ

 

سڈنی ،29 جنوری یو این ائی )بگ بیش 2015ء کا فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتھ اسکارچرز نے جیت لیا۔ فائنل میں پرتھ نے آخری گیند پر سڈنی سکسرز کو چار وکٹوں سے شکست دی اور یوں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقابلہ زیادہ وقت پرتھ کے حق میں جھکا رہا۔ اسے آخری اوور میں صرف 8 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ بریٹ لی، جو اپنے ٹی 20 کیریئر کا آخری مقابلہ کھیل رہے تھے ، اس اوور کو پھینکنے کے لیے آئے اور پہلی ہی گیند پر مائیکل کاربیری کے ہاتھوں چوکا کھا بیٹھے ۔اگلی دو گیندوں پر کاربیری نے مزید تین رنز حاصل کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ یوں پرتھ کو آخری تین گیندوں پر صرف ایک رن درکا رتھا، جب بریٹ لی نے سنسنی پھیلا دی۔ انہوں نے چوتھی گیند پر ناتھن کولٹرنائل اور پانچویں پر سام وائٹ مین کو کلین بولڈ کرکے مقابلے کو آخری گیند تک پہنچا دیا۔ پاکستان کے یاسر عرفات اس قیمتی گیند کا سامنا کرنے کے لیے میدان میں آئے ۔آخری گیند پر ان کا شاٹ سیدھا فیلڈر کے ہاتھوں میں گیا، جن کا واپس تھرو پکڑنے میں سڈنی کے کپتان اینریکے لمحہ بھر کو چوکے اور یوں عرفات نے اپنا رن مکمل کرکے پرتھ کو چار وکٹوں سے جتوا دیا۔بہرحال، اس اہم مقابلے میں ٹاس سڈنی نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن تین اوورز میں ہی دو وکٹیں گرجانے کی وجہ سے ان کی پیشرفت کو سخت نقصان پہنچا۔ دسویں اوور تک صرف 49 رنز ہی بن سکے تھے اور اس سڈنی کی چار وکٹیں بھی گر چکی تھیں۔اس مرحلے پر کپتان اینریکے اور وکٹ کیپر راین کارٹرز نے 98 قیمتی رنز جوڑے ۔ انہوں نے صرف 64 گیندوں کا استعمال کیا۔ اینریکے 57 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کارٹرز 25 گیندوں پر 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے ۔اوپنرز شان مارش کے 73اور مائیکل کلنجر کے 33رنز نے معاملات خاصے آسان کردیے ، پھر بھی پرتھ کو آخری تین اوورز میں 32 رنز کی ضرورت تھی۔ ووجس نے 20 اور مارش نے 73 رنز کی باریاں کھیلیں جبکہ ٹرنر صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے ۔بریٹ لی نے اپنے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور یوں بہترین کارکردگی پیش کرکے کرکٹ کو الوداع کہا۔شان مارش کو فائنل کی سب سے عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سڈنی تھنڈر کے جیک کیلس سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment