Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ عالمی کپ کا مضبوط دعویدار:دراوڈ


نئی دہلی28جنوری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے سابق کپتان راہل دراوڈ نے میزبان نیوزی لینڈ کو 14فروری سے شروع ہو رہے ورلڈ کپ میں خطاب کا مضبوط دعویدار بتایا۔دراوڑ نے کرک انفو کے ورلڈ کپ خصوصی شو’’کنٹینڈرس‘‘میں کہا کہ ان کے پاس بہترین فاسٹ اٹیک ہے لہذا مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ مضبوط دعویداروں میں سے ہوں گے۔دراوڑ کا خیال ہے کہ گھریلو میدان پر کھیلنے سے نیوزی لینڈ پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ بہت چھوٹا ملک ہے اور کرکٹ کے شائقین کو اچھے انجام کی توقع ہو گی لیکن وہ براہ راست خطاب جیتنے کی بات نہیں کریں گے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر اتنا دباؤ نہیں ہو گا۔دراوڑ کا خیال ہے کہ برینڈن میک کولم ایک قابل کپتان ہیں۔انہوں نے کہا کہ دباؤ میں بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے اور میک کولم اس میں ماہر ہیں،اسے اس کا تجربہ ہے۔سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیسرے نمبر کے بلے باز کین ولیمسن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کافی اچھے شاٹس کھیلتا اور خطرہ لئے بغیر تیزی سے رن بنا سکتا ہے،وہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔ٹم ساوتھی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے۔دراوڑ نے کہا کہ دباؤ میں ساؤتھی اچھی یوارکر ڈال لیتا ہے جو اس کی سب سے بڑی خوبی ہے،دباؤ میں یہ گیند ڈالنا آسان نہیں ہوتا۔ڈینل ویٹوری کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تجربہ میں کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں فٹ رہتا ہے یا نہیں اور وہ اس کا کس طرح استعمال کرتے ہیں لیکن اس کی موجودگی سے ٹیم کے پاس تجربہ رہے گا جو کہیں خریدا نہیں جا سکتا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment