Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ثانیہ مرزامخلوط ڈبلز کے سیمی فائنل میں


میلبورن28جنوری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور برازیل کے برونو سوریس کی جوڑی نے بے رحم مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کیسی ڈیلکا اور جان پییرس کی جوڑی کو یکطرفہ انداز میں 6.2 6.2سے ہرا کر آسٹریلین اوپن کے مخلوط ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹاپ سیڈ ثانیہ اور سوریس نے میچ کے دوران 11بریک پوائنٹ میں سے چار کو چھوڑا جبکہ اپوزیشن جوڑی دو پوائنٹس میں ایک کا بھی فائدہ نہیں اٹھا پائی۔فاتح جوڑی نے 19ونرس لگاییسانیا اور سوریس نے پہلا سیٹ 23منٹ میں اور دوسرا سیٹ 30 منٹ میں نپٹاتے ہوئے مکمل میچ 53 منٹ میں ختم کر دیا۔سال 2009میں یہاں مخلوط ڈبلز کا خطاب جیت چکی ثانیہ گزشتہ سال رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤکے ساتھ فائنل میں پہنچ کر ہاری تھی۔ثانیہ نے سوریس کے ساتھ گزشتہ سال امریکی اوپن کا مخلوط ڈبلز خطاب جیتا تھا جو ان کے کیریئر کا تیسرا مخلوط ڈبلز گرینڈ سلیم خطاب تھا۔سیمی فائنل میں ثانیہ اور سوریس کا مقابلہ فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ اور کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر اور زمبابوے کی کارا بلیک اور کولمبیا کے جوآن سیبسٹین کبال کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح جوڑی سے ہوگا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment