Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : 2015

 

جوکووچ، سرینا اور واورنکا سیمی فائنل میں
میلبورن،28 جنوری (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ، خواتین میں نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز اور دفاعی مرد چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا نے اپنے جیت کے سلسلے کو شاندار انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے بدھ کو یہاں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔خطاب کے مضبوط دعوے دار ٹاپ سیڈ اور چار بار کے چیمپئن جوکووچ نے آٹھویں سیڈ کینیڈا کے ملوس راونک کے چیلنج کو مسلسل سیٹوں میں 7۔6 6۔4 6۔2 سے ناکام کر دیا۔سربیا ئی کھلاڑی نے یہ مقابلہ تقریبا دو گھنٹے میں جیتا۔جوکووچ کا سیمی فائنل میں گزشتہ چمپئن واورنکا کے ساتھ مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک دوسرے کوارٹرفائنل میں پانچویں سیڈ جاپان کے کءي نشکوري کو 6۔3 6۔4 7۔6 سے شکست دی۔خواتین میں ٹاپ سیڈ سرینا نے کوارٹرفائنل مقابلے میں گذشتہ سال کے فائنلسٹ اور 11 ویں سیڈ سلوواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2 6۔2 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن میڈیسن کی سے ہوگا جنہوں نے سرینا کی بڑی بہن اور 18 ویں سیڈ وینس ولیمز کو تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں 6۔3 4۔6 6۔4 سے شکست دی۔جوکووچ کو راونک سے پہلے سیٹ میں ہی کچھ چیلنج ملا۔ سربیاءي کھلاڑی نے اس سیٹ کا ٹائی بریک 7۔5 سے جیتنے کے بعد پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔میچ میں ان کے دبدبے کا عالم یہ تھا کہ راونک ایک بھی بریک پوائنٹس حاصل نہیں کر سکے ۔جوکووچ نے 11 بریک پوائنٹس میں تین میں کامیابی حاصل کی۔سربیاءي کھلاڑی آسٹریلین اوپن میں 2008،2011 ،2012 اور 2013 میں یہ خطاب جیت چکے ہیں۔وہ اپنے پانچویں آسٹریلین اوپن خطاب سے اب دو قدم دور رہ گئے ہیں۔لیکن اس سے پہلے انہیں گزشتہ چمپئن واورنکا کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔چوتھی سیڈ واورنکا نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن کے فائنلسٹ اور پانچویں سیڈ نشکوري کو 6۔3 6۔4 7۔6 سے شکست دی۔گزشتہ چمپئن نے یہ مقابلہ دو گھنٹے چار منٹ میں جیتا۔نشکوري میچ میں صرف تیسرے سیٹ میں ہی واورنکا کے سامنے کوئی چیلنج رکھ پائے ۔ واورنکا نے اس سیٹ کا ٹائی بریک 8۔6 سے جیتا۔واورنکا نے میچ میں 20 ایس لگا کر جاپانی کھلاڑی کو ایک طرح سے بے بس کر دیا۔انہوں نے ساتھ ہی 46 ونرس لگائے اور 11 میں سے تین بریک پوائنٹس جیتے ۔ جاپانی کھلاڑی کو بریک پوائنٹ کے چار موقع ملے اور وہ ایک کا ہی استعمال کر پائے ۔سوئس کھلاڑی کورٹ کوور کرنے کے معاملے میں اور بیس لائین سے جاپانی کھلاڑی پر بھاری پڑے ۔
خواتین سنگلز میں سیمی فائنل میں ولیمز بہنوں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا تھا لیکن غیر سیڈ میڈیسن کی نے شائقین کو اس دلچسپ موقع سے محروم کر دیا اب سیمی فائنل میں دونوں امریکی کھلاڑی ہی آمنے سامنے ہوں گی۔سرینا نے خطرناک سبلکووا کے خلاف میچ میں کسی بھی صورت میں ڈھیلا رویہ نہیں دکھایا اور 11 ویں سیڈ سلوواکیاءي کھلاڑی کے چیلنج کو 65 منٹ میں نمٹا دیا۔سرینا نے دونوں سیٹوں میں گذشتہ سال کی فائنلسٹ سبلکووا کی سروس بریک کی اور کل 58 پوائنٹس لئے اور 31 ونرس لگائے ۔سلوواکیاءي کھلاڑی ٹاپ سیڈ سرینا کے سامنے صرف 13 ونرس لگا پائیں اور دو میں سے ایک بھی بریک پوائنٹس بنا نہیں سکیں جبکہ امریکی کھلاڑی نے سات میں سے پانچ بریک پوائنٹس کے ساتھ زبردست مظاہرہ کیا۔سال 2010 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب سرینا میلبورن پارک میں خطاب کے لیے نبرد آزما ہیں ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment