Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اوبامہ سے ملی ستائش کو زندگی بھر نہیں بھول پاؤں گی:میری کام

 

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) پانچ بار کی عالمی چمپئن اور اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی خاتون مکے باز ایم سی میری کام امریکہ کے صدر بارک اوبامہ سے ملنے والی ستائش سے اتنی خوش ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اعزاز کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول پائیں گی۔تھائی لینڈ کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت نظر آ رہی میری کام نے تھائی باکسنگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کئے جانے کے بعد کہا ‘دنیا کے سب سے طاقتور صدر کے تعریفی کلمات سے میں بہت خوش ہوں۔ ہندستان میں کئی بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے ایک دو کھلاڑیوں کا ہی نام لیا اور اس میں میرا نام بھی لیا جو میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے ’۔میری کام نے یو این آئی سے کہا ‘میں اوبامہ سر کا ان الفاظ کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے میرے لئے جو کہا میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول پاؤں گی’۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment