Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 11:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اسمتھ ایلن بارڈر ایوارڈ سے سرفراز

 

سڈنی ،27 جنوری (یو این آئی) آسٹریلوی ٹیم میں کچھ ہی وقت پہلے 12 ویں کھلاڑی سے کپتانی کا سفر طے کرنے والے بلے باز اسٹیون اسمتھ کو منگل کو یہاں ملک کے باوقار کرکٹر کے طور پر ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کئے گئے اسمتھ نے کافی کم وقت میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں کپتانی میں جو کامیابی حاصل کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر بارڈرگاوسکر ٹرافی کے چاروں ٹسٹ میچوں میں سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کو 2۔0 سے جیت دلائی تھی۔انہوں نے اس ایوارڈ کی دوڑ میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑا جنہیں ان سے چار ووٹ کم ملے ۔ ایوارڈ نائٹ میں نوجوان کرکٹر اسمتھ کا ہی جلوہ دیکھنے کو ملا ۔اسمتھ کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ تین اہم ایوارڈ پاکر ملک کے بہترین کرکٹر رہے ۔اعزازملنے پر اسمتھ نے کھا کہ میں آسٹریلوی کرکٹ شائقین اور اپنے خاندان اور دوستوں کا اس اعزازکیلئے شکریہ کرنا چاہتا ہوں۔میں خاص طور پر اپنی خاتون دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہاں تک پہنچنے میں مدد کی۔میں کچھ اچھے سیزن گزارنے کے بعد مسلسل اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔مائیکل کلارک کے زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے بعد اسمتھ باقی تینوں میچوں میں کپتان کے طور پر کھیلے اور ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کے ساتھ تمام میچوں میں سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ون ڈے میں بھی ان کا کھیل اور کارکردگی بہترین رہی ہے اور ہندستان اور انگلینڈ کے خلاف موجودہ سہ رخی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو فائنل تک پہنچانے میں 25 سالہ ا سمتھ کا اہم کردار رہا ہے ۔ بارڈر میڈل کھلاڑی کو تینوں فارمیٹس میں بہتر مظاہرے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹ بنیادی ہوتا ہے ۔اسمتھ 243 ووٹوں کے ساتھ جیتنے میں کامیاب رہے ۔دوسرے نمبر پر وارنر رہے اور تیسرے نمبر پر مشیل جانسن رہے جو 49 ووٹوں سے پیچھے رہ گئے ۔تمغے کے دعویدار کے جائزے کے دوران اسمتھ نے کوئی ٹوئنٹي 20 میچ نہیں کھیلا تھا جس سے یہ ایوارڈ آل راؤنڈر گلین میکسویل کے حصہ میں گیا۔میکسویل نے نو ووٹوں کے فرق سے آرون فنچ کو پیچھے چھوڑا جو اس وقت ٹوئنٹي 20 فارمیٹ کے کپتان ہیں ۔نیو ساؤتھ ویلز کے آل راؤنڈر سین ایبوٹ کو بریڈمین ینگ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایبوٹ کو اپنے تینوں فارمیٹس میں اچھے مظاہرے کیلئے 2013۔14میں اسٹیو و میڈل بھی مل چکا ہے ۔دیگر ایوارڈز میں جیسن بھرینڈورف کو گھریلو کرکٹ میں اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے بہترین گھریلو کرکٹر آف دی ایئر اور میگ لئنگ کو بیلنڈا کلارک ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment