Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا اوپن ٹینس 2015

 

نڈال کو شکست ، شاراپووا سیمی فائنل میں

میلبورن27جنوری(آئی این ایس انڈیا)چیک جمہوریہ کے ٹامس برڈچ نے چوٹ اور فارم سے دو چار رافیل نڈال کو آج یہاں آسٹریلوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کرکے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا لیکن خاتون زمرے میں ماریا شاراپووا اپنی شاندار فاتحانہ مہم جاری رکھنے میں کامیاب رہیں۔ساتویں ترجیح حاصل برڈچ نے 14بار کے گریڈسلیم فاتح اور یہاں تیسری ترجیحی ہسپانوی کھلاڑی کو دو گھنٹے 13منٹ تک چلے میچ میں 6-2، 6-0، 7-6سے شکست دی،ان کا اگلا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی رمے اور آسٹریلیا کے نک کریگیوس کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔خواتین زمرے میں شاراپووا اور ایوگینی بوچارڈ کے درمیان کے مقابلے کو دو خوبصورتی کی جنگ کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن دوسری سیڈ روسی کھلاڑی نے کینیڈا کی ساتویں ترجیحی کھلاڑی کوٹینس کا کڑا سبق سکھایا اور 6-3، 6-2سے آسان جیت درج کی۔شاراپووا نے اس جیت سے ’’آل روسی سیمی فائنل‘‘کی بنیاد بھی رکھی۔انہیں فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اب ہم وطن اکٹیرنا مکارووا سے بھڑنا گا۔اس دسویں سیڈ کھلاڑی نے رومانیہ کی تیسری ترجیحی سمونا ہالیپ کو 6-4، 6-0سے شکست دی۔سب کی نگاہ اگرچہ مرد سنگلز میں نڈال اور برڈچ کے مقابلے پر ٹکی تھی۔برڈچ آخر میں نڈال کے خلاف 17ہار کے بعد پہلی جیت درج کرنے میں کامیاب رہے،وہ مسلسل دوسری بارآسٹریلوی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔گزشتہ سال وہ ا سٹینس لاس واورکا سے ہار گئے تھے۔پہلے دو سیٹ میں نڈال کا مظاہرہ بہت سادہ رہا اور وہ صرف دو گیمز جیت پائے تھے۔یہاں تک کہ دوسرے سیٹ میں وہ ایک بھی گیم نہیں جیت پائے۔اس سے پہلے وہ ومبلڈن 2006کے فائنل میں راجر فیڈرر کے خلاف کسی ایک سیٹ میں ایک بھی گیم جیتنے میں ناکام رہے تھے۔9 سال پہلے فیڈرر کے خلاف بیگل حاصل کرنے کے بعد یہ ان کا 30واں گریڈسلیم ٹورنامنٹ تھا۔نڈال نے مسلسل نو گیم گوائیں اور آخر میں تیسرے سیٹ کے دوسرے گیم میں وہ اپنی سروس بچانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے دسویں گیم میں دو میچ پوائنٹ بچائے اور آخر میں مقابلہ ٹائی بریکر تک کھنچ گیا۔برڈچ کے پاس ٹائی بریکر میں بھی دو میچ پوائنٹ تھے جس دوسرے پر وہ کامیاب رہے۔ٹائی بریکر میں انہوں نے 7-5سے جیت درج کی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment