Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی اور گرانٹ ایلیٹ کی ریکارڈ رفاقت نے تاریخ رقم کی


آکلینڈ، 24جنوری (یو این آئی)نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی اور گرانٹ ایلیٹ نے 267 رنز کی ناقابل شکست اور ریکارڈ رفاقت کے ذریعے اپنے نام تاریخ میں محفوظ کروا لیے ہیں۔سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے پانچویں ایک روزہ مقابلے میں دونوں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی نے نیوزی لینڈ کو 360 رنز کے اسکورتک پہنچایا ، جس کے تعاقب میں سری لنکا 252 رنز ہی بنا سکا۔ یوں 108 رنز کی شاندار جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سات مقابلوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کرچکا ہے ۔ڈنیڈن میں کھیلے گئے مقابلے کی سب سے خاص بات وکٹ کیپر لیوک رونکی کی طوفانی اننگز تھی۔ ابھی دنیائے کرکٹ جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ولیئرز کی 149 رنز کی ریکارڈ شکن اننگز کے سحر ہی سے نہیں نکل پائی تھی کہ رونکی کی ناقابل یقین باری نے اسے جکڑ لیا ہے ۔ 99 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں سے مزین 170 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز شاید مزید آگے جاتی لیکن مقررہ 50 اوورز اختتام کو پہنچ گئے ۔ لیکن 30 اوورز تک وکٹ پر قیام کے دوران ہی دونوں بلے بازوں نے سری لنکا کی بالنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ مہمان گیندباز جو برینڈن میک کولم، کین ولیم سن، روس ٹیلر اور کوری اینڈرسن سمیت تمام اہم بلے بازوں کو ٹھکانے لگا چکے تھے ، مطمئن تھے کہ ان دونوں کی غیر متوقع کارکردگی میں جکڑے گئے ۔ایلیٹ اور رونکی نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے مہیلا جے وردھنے اور مہندر سنگھ دھونی کا 218 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ سری لنکا اور ہندستان کے ان مایہ ناز کھلاڑیوں نے ایشیا الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے افریقہ الیون کے خلاف جون 2007ء میں بنایا تھا۔کسی بھی وکٹ کے لیے بھی یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی رفاقت ہے ۔ اس وقت یہ ریکارڈ برینڈن میک کولم اور ہمیش مارشل کے پاس ہے جنہوں نے جولائی 2008ء میں آئرلینڈ کے خلاف پہلی ہی وکٹ پر 274رنز بنا ڈالے تھے ۔
چھٹی وکٹ پر سب سے بڑی ایک روزہ شراکت داریاں(2(
گرانٹ الیٹ اور لیونک رونکی (نیوزی لینڈ 267 رن(
مہیلا جے وردھنے اور مہیندر سنگھ دھونی ایشیا الیون 218 رن(
تاتندہ ٹیگو اور اسورٹ کسکیزی (زمبابوے 28 رن(
ماہیکل ہسی اور برینڈ ہیڈن (آسٹریلیا 165 رن(
کریگ میک ملن اور برینڈن میک کولم نیوزی لینڈ 165 رن(
رونکی کی 170 رنز کی اننگز ساتویں یا اس سے نچلے نمبروں پر آنے والے دنیا کے کسی بھی بلے باز کی طویل ترین اننگز بھی ہے ۔ انہوں نے مندرجہ بالا مقابلے ہی میں کھیلی گئی دھونی کی 139 رنز کی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ البتہ یہ وکٹ کیپرز کی جانب سے کھیلی گئی تیسری طویل ترین اننگز رہی۔ یہ ریکارڈ اس وقت ہندستان کے مہندر سنگھ دھونی کے پاس ہے جنہوں نے اکتوبر 2005ء میں سری لنکا کے خلاف 183 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے جنوری 2004 ء میں زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے ۔
وکٹ کیپرز کی سب سے بڑی ایک روزہ اننگز
مہیندر سنگھ دھونی (ہندستان 183 رن(
ایڈم گلکرسٹ (آسٹریلیا 172 رن)
لیوک رونکی (نیوزی لینڈ 170 رن(
کمار سنگا کارا (سر ی لنکا 169 رن(
دینیش رام دین (ویسٹ انڈیز 169 رن(
لیوک رونکی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز آسٹریلیا کی جانب سے کیا تھا جب انہوں نے 4 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے تھے لیکن بعد ازاں مزید امکانات معدوم ہوجانے کے بعد انہوں نے آبائی وطن نیوزی لینڈ کا رخ کیا اور 2013ء سے بلیک کیپس کی نمائندگی کررہے ہیں۔عالمی کپ سے صرف چند ہفتے پہلے جہاں برینڈن میک کولم اور کین ولیم سن بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں، نچلے آرڈر میں رونکی کی یہ دھواں دار اننگز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے جو تمام حریف ٹیموں کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوگی۔ یہ نیوزی لینڈ کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی ٹیم کے تمام پرزے بالکل درست وقت پر بھرپور انداز میں چل رہے ہیں اور اگر ایسے ہی عالمی کپ میں بھی جاری رہے تو شاید ہی کوئی نیوزی لینڈ کو روک پائے ۔

...


Advertisment

Advertisment