Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بھوپتی کو مکسڈ ڈبلز میں شکست


ثانیہ دوسرے راؤنڈ میں داخل
میلبورن، 24جنوری (یو این آئی) ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی دار برازیل کے بونو سوریس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ تجربہ کار کھلاڑی مہیش بھوپتی اور ان کی جوڑی دار جرمیلا گزداسووا شکست کھانے کے بعد باہر ہوگئے ۔ثانیہ اور سوریس کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہنگری کی ٹمیا بابوس اور امریکہ کے ایرک بوٹوریک کی غیرسیڈیڈ جوڑی کو محض 57منٹ میں 6-1، 4-6، 10-3سے شکست دے دی۔تجربہ کار کھلاڑی بھوپتی ایک مرتبہ پھر اپنی خراب کارکردگی سے نکل نہیں سکے اور پہلے ہی راؤنڈ میں بھوپتی اور ان کی جوڑی دار گازدوسووا کو چینی تائپے کے ہاؤچنگ چان اور جیمی مرے کے ہاتھوں 6-4، 6-7، 8-10سے سخت جدوجہد کے بعد ہارکر باہر ہونا پڑا۔ بھوپتی مردوں کے ڈبلز میں بھی ہار کر باہر ہوچکے ہیں۔گزشتہ برس برازیلی جوڑی دار سوریس کے ساتھ گرینڈ سلیم جیت چکی ثانیہ نے مکسڈ ڈبلز میں اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مجموعی طورپر 60پوائنٹ حاصل کئے جبکہ 25ونرس لگائے ۔ہندوستانی۔برازیلی جوڑی نے صرف پانچ بے جا غلطیاں کیں جبکہ حریف جوڑی کو 13بے جا غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔دوسرے راؤنڈ میں ثانیہ۔سوریس کا مقابلہ امریکہ کی ایبی گالی اسپے ئرس اور میکسیکو کے سانتیاگو گونزالیز کی جوڑی سے ہوگا جنہوں نے آسٹریلیا کی ایرینا روڈیانووا اور بیلاروس کے میکس مرنی کو 6-3، 7-5سے شکست دی ہے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment