Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا اوپن ٹینس:سرینا اور واورنکا آخری 16میں


میلبورن24جنوری(آئی این ایس انڈیا) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز، ان کی بڑی بہن وینس اور مرد زمرے میں گزشتہ چمپئن اسٹان واورنکا آسٹریلوی اوپن کے چوتھے دور میں پہنچ گئے۔چھٹا آسٹریلوی اوپن خطاب جیتنے کی کوشش میں مصروف ٹاپ سیڈ امریکی سرینا نے اکرین کی 26ویں درجہ بندی والی ایلنا سوتولنا کو 4.6، 6.2، 6.0سے شکست دی۔کرس اورٹ اور مارتنا نوراتلووا کی طرح اٹھارہ بار کی گریڈسلیم چمپئن سرینا سے زیادہ خطاب صرف جرمنی کی اسٹیفی گراف(22)نے جیتے ہیں۔سرینا کا سامنا اب اسپین کی گاربان مگروجا سے ہوگا جس نے سوئٹزر لینڈ کی ٹمیا باسنجکی کو 6.3، 4.6، 6.0سے شکست دی۔گزشتہ سال فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دینے والے واورکا نے فن لینڈ کے جارکو نیمنین کو 6.4، 6.2، 6.4سے شکست دی۔وہیں وینس وملبڈن 2011کے بعد پہلی بار کسی گریڈسلیم کے چوتھے دور میں پہنچی۔اس نے اٹلی کی کاملا جیورجی کو 4.6، 7.6، 6.1سے شکست دی۔اب اس کا سامنا پولینڈ کے ایگن اسکا ریڈواسکا سے ہوگا جس نے امریکہ کی وارورا پیل چنکو کو 6.0، 7.5سے شکست دی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment