Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:07 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

قومی کھیلوں میں اپنی موجودگی درج کرائے گا تلنگانہ

 

تریوندرم پورم23جنوری(آئی این ایس انڈیا)یہاں 31جنوری سے شروع ہو رہے 35ویں قومی کھیلوں میں تلنگانہ پہلی بار اپنی موجودگی درج کرائے گا کیونکہ آئی او اے نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ٹیموں کو اس میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے۔قومی کھیل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذرائع نے یہاں کہا کہ آئی او اے ان کھیلوں میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔تلنگانہ سمیت 30ریاست، پانچ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور فوج کی ٹیمیں ان کھیلوں میں حصہ لیں گی۔کھیلوں کا انعقاد 31جنوری سے 14فروری تک کیرل کے سات اضلاع میں ہوگا۔آئی او اے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی تمام کوالیفائنگ ٹیموں کو حصہ لینا چاہیے۔اس معاملے میں آئی او اے کمیٹیاں بنائے گا جو ان دونوں ریاستوں کی ٹیموں کی شرکت اور اندراجات کا معاملہ دیکھے گی۔

...


Advertisment

Advertisment