Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسڑیلیائی اوپن : ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں نے کیا مایوس،پیس، بوپنا اور ثانیہ باہر

 

میلبورن23جنوری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلوی اوپن میں آج کا دن مایوس کن رہا جب لینڈر پیس، روہن بوپنا اور ثانیہ مرزا اپنے دوسرے دور کے ڈبلز مقابلے ہار کر باہر ہو گئے۔حال ہی میں اپنے کیریئر کی بہترین ڈبلز رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر پہنچی ثانیہ مرزا اور چینی تاپے کی سو وئی سییہ کی جوڑی کو کینڈا کی گیبریلا ڈیبرووسکی اور پولینڈ کی ایلسجا روسولسکا کی غیر ترجیحی جوڑی نے 7. 6، 6.4سے شکست دی۔مخلوط ڈبلز میں اگرچہ ثانیہ اور برازیل کے برونو سواریس کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے تمیا بابوس اور ایرچ بتوریچ کو 6.1، 4.6، 10.3سے شکست دی۔بوپنا اور کینڈا کے ڈینل نیسٹر کو فلیسیانو لوپیز اور میکس مرنی نے 7.5، 6.3سے شکست دی۔وہیں پیس اور جنوبی افریقہ کے ان کے جوڑی دار راوین کلاسین کو سمون بولیلی اور فیبیوفوگنن نے 2.6، 6.4، 6.1سے شکست دی۔خواتین ڈبلز میں شروع سے ہی ثانیہ اور سییہ لے حاصل نہیں کر سکے تھے۔ثانیہ اور سییہ نے پہلے دور میں ارجنٹائن کی ماریا ارگوین اور سوئٹزر لینڈ کی رومنا اوپرانڈی کو ہرا دیا تھا۔
پہلے سیٹ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے ثانیہ اور سییہ ٹائی بریکر میں ہارے۔دوسرے سیٹ میں ان ناتجربہ کار حریفوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسانی سے جیت درج کی۔مرد ڈبلز میں بوپنا اور نیسٹر کی ساتویں ترجیح حاصل جوڑی بھی ا سپین کے لوپیز اور بیلاروس کے مرنی کے سامنے نہیں ٹک سکی۔پیس اور کلاسین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دسویں سیڈ اس جوڑی کو اطالوی حریف نے پہلے سیٹ میں پچھڑنے کے باوجود شکست دی۔مہیش بھوپتی اور آسٹریا کے جرگن میلجر کل پہلے ہی دور میں ہار کر باہر ہو گئے تھے۔مخلوط ڈبلز میں بھوپتی آسٹریلیا کی جرملا جی اور بوپنا چیک جمہوریہ کی بی جالاووا ایس کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ پیس کی جوڑی دار مارتنا ہگس ہوگی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment