Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 01:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ذہنی طور پر تھکی ہوئی لگ رہی ہے ہندوستانی ٹیم:میرسن

 

سڈنی23جنوری(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا دورہ پر ہندوستان کی کارکردگی سے مایوس نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی میرسن کا خیال ہے کہ ہندوستانی ٹیم ذہنی طور پر تھکی ہوئی لگ رہی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0.2سے ہارنے کے بعد ہندوستان نے سہ رخی ون ڈے سیریز میں بھی ابھی تک جیت کا ذائقہ نہیں چکھا ہے۔میرسن نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ذہنی طور پر تھکی ہوئی لگ رہی ہے۔ فلپ ہیوز کی موت کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز کا پروگرام بدلا گیا اور مسلسل ٹیسٹ کھیلنے سے کھلاڑی ذہنی طور پر کافی تھک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ایک اکائی کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا،صرف کچھ کھلاڑی ہی چل سکے، امید ہے کہ آنے والے وقت میں وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے اور دیگر کھلاڑی رنز بنائیں گے۔میرسن نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم سہ رخی سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ نزدیک ہے لہذا یہ سیریز ان کیلئے اچھا موقع تھا لیکن اب انہیں واپسی کرنی ہوگی۔آسٹریلیا میں کھیلنے کا انہیں تجربہ ہے اور گزشتہ سال انہوں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تیاری کے معاملے میں یہ مثالی صورتحال ہے،اگرچہ وہ مسلسل سفر کر رہے ہیں لیکن جدید کرکٹ میں یہ کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا۔میرسن نے کہا کہ ہندوستان ٹیسٹ سیریز میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل تھا، انہیں بہتر کارکردگی کرنا چاہیئے تھا،پہلے ٹیسٹ میں اور اب ون ڈے میں بھی،ون ڈے میں ان سے بہتر کارکردگی کی توقع تھی کیونکہ ان کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں لیکن وہ اسی طرح کھیل رہے ہیں جیسے گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں کھیلے تھے۔ٹیسٹ سیریز کے درمیان میں مہندرسنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی لے لیا اور کوہلی حالیہ ٹیسٹ کپتان بنے۔میرسن نے کہا کہ دھونی کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا سمجھ میں آتا ہے۔دھونی گزشتہ پانچ سال سے تینوں فارمیٹس میں وکٹ کیپنگ کر رہا ہے، اہم بلے باز ہے اور کپتان بھی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وہ چنئی سپر کنگز کیلئے آئی پی ایل بھی کھیلتا ہے،اس میں کوئی تعجب نہیں کہ اسے تھکاوٹ محسوس ہوئی،مجھے تو لگتا ہے کہ اسے بہت پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں دھونی ہندوستان کے اہم کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دھونی ورلڈ کپ میں اہم کھلاڑی ہوگا۔وہ تازہ لگ رہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ٹیم کو کتنا متاثر کر سکتا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment