Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 01:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

حفیظ اور سبراین کا بولنگ ایکشن مشکوک

 

بنگلور، 29 ستمبر (یو این آئی) مشتبہ گیندبازی ایکشن کے لئے لاہور لائنس کے کپتان اور آف اسپنر محمد حفیظ اور ڈولفنز کے گیندباز آف اسپنر پرینلن سبراین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ے۔چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 میں ہفتہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد یہ شکایت امپائر کمار دھرمسینا نے درج کرائی۔ ٹورنامنٹ کے ضابطے کے مطابق دونوں گیند باز ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپنے بولنگ ایکشن کی جانچ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ تب تک دونوں کھلاڑی بغیر جانچ کے اپنی اپنی ٹیموں سے کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں حالانکہ اصولوں کے مطابق انہیں متنبہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔محمد حفیظ اس وقت چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز کی قیادت کررہے ہیں اور ڈولفنز کے خلاف گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 18 رنز دے کر 2 وکٹوں کی فاتحانہ کارکردگی بھی دکھائی۔ لیکن اس اہم مقابلے میں جیت کی تمام خوشی کچھ ہی دیر میں کافور ہوگئی جب امپائروں کی جانب سے محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔میچ کے امپائروں کمار دھرماسینا، ونیت کلکرنی اور انیل چودھری نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں محمد حفیظ اور ڈولفنز کے بالر پرینلان سوبراین کے ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں انتباہ جاری کیا ہے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے مزید میچ کھیلنے کی اجازت تو ہوگی لیکن اب اگر ایک بار بھی ان کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا تو وہ ہندستانی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی مقابلے میں بالنگ نہیں کرپائیں گے، یہاں تک کہ ان کے بالنگ ایکشن کو شفاف قرار دیا جائے۔ البتہ یہ رپورٹ ان کی بین الاقوامی کرکٹ پر اثرانداز نہیں ہوگی۔پاکستان کے نمبر ایک بالر سعید اجمل پر حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پابندی عائد کی ہے اور اس کے علاوہ کئی دیگر بالرز، خاص طور پر آف اسپنرز، پابندی کی زد میں آئے ہیں۔ بالرز کے خلاف یہ کریک ڈاؤن سی ایل ٹی 20 میں بھی جاری دکھائی دیتا ہے جہاں گزشتہ مقابلے میں لاہور لائنز کے عدنان رسول کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا اور اب کپتان محمد حفیظ کی باری آئی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment