Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:19 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سری لنکا۔ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

 

روچی ،ایلیوٹ کے سامنے سری لنکا بے بس
لیوک 170اور گرانٹ 104رن کی 267رنوں کی ریکارڈ شراکت سے پانچویں یک روزہ میچ میں سری لنکا کو دی 108رنوں سے شکست ، دلشان کی سنچری رائیگاں،لنکا نے41پر کھوئے آخری آٹھ وکٹ
ڈنیڈن23جنوری(آئی این ایس انڈیا)لیوک روچی اور گرانٹ ایلیوٹ کی ریکارڈ شراکت کی مدد سے نیوزی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں آج سری لنکا کو 108رنز سے ہرا دیا۔روچی (ناٹ آؤٹ170) اور ایلیوٹ ناٹ آؤٹ104) نے 267رن کی اٹوٹ شراکت کرکے عالمی ریکارڈ بنایا جس سے نیوزی لینڈ نے 50اوورز میں پانچ وکٹ پر 360رن بنائے۔ایک وقت پر اس کے پانچ وکٹ 93رن پر گر گئے تھے۔روچی نے 99گیندوں کی اپنی اننگز میں 9چھکے اور 14چوکے لگائے۔انہوں نے ساتویں نمبر پراترکر سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔وہیں ایلیوٹ نے 96گیندوں کی اننگز میں 104رنز بنائے۔سری لنکا کیلئے بھی تلک رتنے دلشان نے سنچری جمائی لیکن ان کے آوٹ ہونے کے بعد اننگز کا زوال ہو گیا۔سری لنکا کے آخری آٹھ وکٹ آٹھ اوورز میں 41رنز کے اندر اندر گر گئے۔سری لنکا کی اننگ چھ اوور باقی رہتے سمٹ گئی۔نیوزی لینڈ نے جیت کے ساتھ سیریز میں 3.1کی سبقت بنالی۔نیلسن میں منگل کو کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں اس کے آخری چھ وکٹ صرف 31رن پر گر گئے تھے۔جیت کیلئے 361رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے پہلا وکٹ 93رن پر گنوایا جب کہ قائم مقام کپتان لاہرو ترمننے 45کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کمار سنگاکارا کے سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد مہیلا جے وردھنے(30)نے دلشان کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔سری لنکا نے 36ویں اوور میں 211رنز بنا لئے تھے۔اس کے بعد اگرچہ فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے جے وردھنے کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی اننگ کا زوال شروع کیا،چار گیند بعد مشیل میککلیناگن نے دلشان کو آؤٹ کر دیا جس کے بعد کوئی بلے باز نہیں ٹک سکا۔بولٹ نے 44رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ میککلیناگن، ایلیوٹ اور ٹم ساؤتھی کو دو دو وکٹ ملے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment