Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:28 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ پھر اپنے نام کروں گا:آفریدی

 

کراچی،21جنوری(یو این آئی) پاکستا ن کے جارح آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کے دوران یک روز بین الاقوامی میچ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ پھر سے اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔17برسوں تک سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے آفریدی نے کہا کہ ایسے ریکارڈوں کے لئے کوئی خاص تیاری نہیں کی جاتی ہے ۔بس آپ کا کوئی خاص دن ہوتا ہے اور آپ نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔عالمی کپ کے بعد یک روزہ میچوں سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر چکے 34سالہ آفریدی نے کہا کہ میں عالمی کپ میں اس ریکارڈ کا ایک مرتبہ پھردفاع کروں گا اور اسے اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں جس نمبر پربلے بازی کرتا ہوں اس میں یہ مشکل ہے لیکن کب کیا ہوجائے یہ کسی کو نہیں معلوم۔واضح رہے کہ آفریدی نے 1996میں سری لنکا کے خلاف نیروبی میں آتشی اننگ کھیلتے ہوئے 37گیندوں میں ہی102رن بنادئے تھے ۔ اس ریکارڈ کو2013میں نیو زی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے 36گیندوں میں توڑا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرس نے گذشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 31گیندوں میں سنچری لگاکر سب سے تیز سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment