Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:44 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مرے ، ٹرائکی اور شاراپووا تیسرے راؤنڈ میں داخل

 

میلبورن، 21جنوری (یو این آئی) عالمی نمبر چھ اینڈی مرے ، سربیا کے وکٹر ٹرائکی اور خواتین میں دوسری سیڈیڈ ماریا شاراپووا بدھ کو آسٹریلین اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے ۔برطانیہ کے مرے نے آسٹریلیا کے مرنکو ماتوسیوک کو دوسرے راؤنڈ میں 6-1، 6-3، 6-2سے ہراکر اپنی جیت کی مہم جاری رکھی۔آسٹریلین اوپن کے فائنل میں تین بار پہنچنے کے باوجود ایک مرتبہ بھی یہ خطاب نہیں جیتنے والے مرے نے ایک گھنٹے 42منت تک چلے اس مقابلے میں اپنا دبدبہ قائم رکھا اور مرنکو کو کہیں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔خواتین کے زمرے میں روس کی ماریا شاراپووا ہموطن ایلکزنڈرا پنووا کو ہراکر تیسرے راؤنڈمیں داخل ہوئیں۔حال ہی میں برسبن انٹرنیشنل جیتنے والی شاراپووا نے پنووا کو 6-1، 4-6، 7-5سے ہرا دیا ۔ پہلا سیٹ 26منٹ میں اپنے نام کرنے کے بعد شاراپووا کو دوسرے سیٹ میں الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا اور وہ 4-6سے سیٹ گنوا بیٹھیں۔اس کے بعد پانچ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی شاراپووا نے زبردست فورہیڈ شاٹ لگاتے ہوئے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ جیت لیا۔ تیسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ قزاقستان کی زرینہ دیاس اور سلوواکیہ کی انا شے ئدلووا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح سے ہوگا۔سڈنی انٹرنیسنل ٹینس خطاب چیمپئن سربیا کے وکٹر ٹرائکی جدوجہد سے بھرے مقابلے میں ارجنٹینا کے لیونارڈو مے ئر کو 6-4، 4-6، 6-4، 6-0سے ہراکراگلے راؤند میں داخل ہوگئے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment