Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہم ہندوستان کو شکست دے کر د وبارہ تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں :مصباح الحق

 

کراچی، 21؍جنوری(آ ئی این ایس انڈیا )عالمی کپ میں روایتی حریف ہندوستان کو شکست دے کر دوبارہ تاریخ رقم کرنے پر نظریں گڑائے بیٹھے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ قومی ٹیم 50اوور کے اس مہا سنگرام عا لمی مقابلہ میں اپنے بہترین کھیل کا مظا ہر ہ کرے گی۔ہندوستان اور پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز اس عظیم الشان ٹورنامنٹ کے شروع ہونے کے ایک دن بعد یعنی 15؍فروری کوا یڈیلیڈ میں ایک دوسرے کے خلاف کریں گے۔عا لمی کپ کے لئے ٹیم کے روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ میچ ہمارے لئے کتنا اہم ہے اور ہم صا ف ارادہ کے ساتھ جا رہے ہیں کہ ہم تاریخ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کوعا لمی کپ میں شکست دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ میچ پر ہے اورہمارے کھلاڑی میچ جیتنے کے لئے پورے حوصلہ اور عزم کے ساتھ کھیلیں گے۔مصباح نے کہا کہ ٹیم عا لمی کپ جیتنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کرنا چاہتی ہے۔مصباح نے کہا کہ کچھ گھنٹوں میں ہم عالمی کپ کے لئے روانہ ہوں گے اور مجھے لگتا ہے کہ عالمی کپ کے لئے ہم نے شاندار تیاری کی ہے اور ہم مثبت ذہنیت کے ساتھ جا رہے ہیں اور ہر میچ اورعا لمی کپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔مصباح اب تک پٹھوں میں کھینچاؤ کے مسئلہ سے پوری طرح سے نہیں ابھر ے ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے کرکٹ کھیلنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کو اپنے ملک کی حمایت حاصل ہے اور وہ عالمی کپ جیتنے کے لئے اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گی اس لئے مقا بلہ سخت چیلنجنگ ہوگا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment