Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

برلن میراتھن میں کینیا کے ڈینس کی میٹو کا عالمی ریکارڈ

 

برلن، 29 ستمبر (یو این آئی)جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد میراتھن ریس میں افریقی ملک کینیا کے ایتھلیٹ ڈینس کیمیٹو نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے کامیابی حاصل کی۔ڈینس کیمیٹو نے برلن میراتھن ریس میں ورلڈ ریکارڈ چھبیس سیکنڈ کے فرق سے قائم کیا۔ سابقہ ورلڈ ریکارڈ سن 2011 میں امریکی شہر بوسٹن میں منعقد کی جانے والی میراتھن ریس میں جیفری موتائی نے قائم کیا تھا۔ کینیا کے ایتھلیٹ نے 42 کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ دو گھنٹے دو منٹ اور 57 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ اِس ریس میں سابقہ ورلڈ ریکارڈ کے حامل جیفری موتائی بھی شریک تھے لیکن تقریباً چار کلو میٹر کے فرق سے ڈینس کیمیٹو نے ریس کو جیتا۔ کیمیٹو نے گزشتہ برس شکاگو ریس کو بھی جیتا تھا۔کیمیٹو، اِس طرح میراتھن تاریخ کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں جس نے دو گھنٹے اور تین منٹ میں حتمی لکیر کو توڑا۔ کیمیٹو سے قبل دنیا بھر کی کسی بھی میراتھن میں کوئی بھی ایتھلیٹ دو گھنٹے اور تین منٹ سے کم وقت میں میراتھن کا فاصلے نہیں طے کر سکا تھا۔ افریقی ملک کینیا کے تیس سالہ کسان نے زراعت کو خیرباد کہہ کر میراتھن ریس کے ڈسپلن کو اختیار کر لیا تھا۔برلن میراتھن میں دوسری پوزیشن جیفر موتائی کو حاصل ہوئی۔ موتائی نے میراتھن ریس کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تین منٹ اور تیرہ سیکنڈ میں مکمل کیا۔ موتائی نے ریس مکمل کرنے کے لیے جو وقت لیا وہ سابقہ ریکارڈ سے بہتر تھا لیکن پوزیشن اْن کو دوسری حاصل ہوئی۔ تیسرے مقام پر ایتھوپیا کے ابیرا کْوما ہیں۔ کْوما نے برلن میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے دو گھنٹے پانچ منٹ اور چھپن سیکنڈ کا وقت لیا۔برلن میراتھن میں خواتین ایتھلیٹس بھی شریک تھیں اور اِن میں ایتھوپیا کی خاتون ایتھلیٹ ٹیرفی ٹسیگائے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹسگائے نے ریس جیتنے کے لیے دو گھنٹے بیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ کا وقت لیا۔

...


Advertisment

Advertisment